تازہ تر ین

بھارتی درندو کشمیر سے نکل جاﺅ, اظہار یکجہتی، ریلیاں ، مظاہرے

فیصل آباد، گجرات، پھالیہ، دیپالپور، چنیوٹ، جھنگ، ساہیوال(نمائندگان خبریں) ملک بھر کی طرح پنجاب کے مختلف صلاع میں 5 فروری کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس، ریلیاں نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں طلباءمزدور، کسان، خواتین، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر بھارتی پرچم، مودی کی تصاویر نذر آتش کر کے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا، ریلیوں کا اہتمام تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جمعیت العلمائے پاکستان، جماعت اسلامی، سنی تحریک، انجمن طلباءاسلام، تاجر تنظیموں، مشائخ عظام، جمعیت العلمائے اسلام، جمعیت اہلحدیث، ن لیگ، ق لیگ و دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے چوک گھنٹہ گھر میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہوش کے ناخن لیں، بھارت کو سرپر بٹھانے کی پالیسی ترک کرد یں ، کشمیریوں کاخون اتنا سستا نہیں کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کے لیے اس کو فراموش کر دیا جائے۔کشمیر کازسے غداری کرنے والے سابق حکمران نشانہ عبرت بن چکے ہیں،نواز شریف بھی اپنا انجام ذہن میں رکھیں،عوام پاکستانی حکمرانوںکو بھارت کی دہلیز پر نہیں جھکنے دیں گے۔ حکمران بھارت سے تعلقات بڑھانے اور تجارت کے لئے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے لیے بے قرار ہیں۔ بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے بھلا بیٹھے ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا،امریکہ ،بھارت اور اسرائیل دنیا سے اسلام کا وجود ختم کرنے کے لئے متحد ہو چکے ہیں، آج ضرورت ہے کہ مسلمان بھی شیعہ سنی کی تقریق بھلا کر متحد ہوکر طاغوت کا مقابلے کے لئے تیار ہوں۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھرتک ریلی نکالی جس میں سینکڑوں باپردہ خواتین اور معصوم بچوں نے بھی شرکت کی۔ریلی میںضلعی امیر، سردار ظفر حسین خاں ،رانا وسیم ایڈووکیٹ، پروفیسر محبوب الزماں بٹ،غلام عباس خاں ، شیخ افضال شاہین ، جے آئی یوتھ کے صدر رانا عدنان، ریلوے پریم یونین کے راہنما خالد محمود چوہدری ،فیسکو یونین کے راہنما میاں افتخار،این ایل ایف کے جنرل سیکرٹری راﺅ نصرت،اریگیشن ورکرز یونین کے راہنما عبد الرشید چوہان اور دیگر مقامی راہنمابھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاءنے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے جن پرکشمیری عوام کی حمایت اور پاکستان کے بھارت اور امریکہ نوازحکمرانوںکے خلاف نعرے درج تھے۔ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ” کشمیر ریلی “ منعقد ہوئی جس کی قیادت چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی / ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری ‘ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ‘ ارکان اسمبلی بیگم خالدہ منصور ‘ حاجی الیاس انصاری ‘ چوہدری فقیر حسین ڈوگر‘ مدیحہ رانا ‘ ڈاکٹر نجمہ افضل ‘ فاطمہ فریحہ اور سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے کی۔ ریلی میں ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل ‘ مینجر ( اپریشن ) داﺅد مکی ‘ اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران کے علاوہ یونین کونسلز کے چیئرمین عدنان ملک ‘ عاطف کسانہ‘ شیخ ذوالفقار احمد ‘ ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن کے دیگر ارکان ‘ سول سوسائٹی کے نمائندوں ‘ کمپنی کے سٹاف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاءنے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی میں فتح ونصرت ‘ بھارتی افواج کے ظلم و ستم سے متعلق نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاءنے ” کشمیر بننے کا پاکستان “ کشمیر ہمارا۔۔ سارے کا سارا “ ”کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرو“ اور موجودہ حکومت اور حکمرانوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ضلع کونسل چوک میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف ڈبلیو ایم سی ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کہا کہ کشمیری عوام 70 سال سے آزادی کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ حاجی الیاس انصاری ‘ چوہدری فقیر حسین ڈوگر ‘ مدیحہ رانا ‘ ڈاکٹر نجمہ افضل اور فاطمہ فریحہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پر زور انداز میں مذمت کی اور کہا کہ یوم کشمیر پر جوش انداز میں منانے کا مقصد عالمی طاقتوں کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف دلانا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کو انڈین تسلط سے آزاد کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوشاں ہے اور کشمیری بھائیوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیر کمیٹی پروزارت خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ کے فیصلے مسلط کرکے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ سفارشات پر عمل ضروری ہے۔ مسئلہ کشمیردنیا بھر میں اجاگر ہے حکومت پاکستان دلچسپی لے تو بہت جلد معاملہ حل ہوسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارجمعیت علماءاسلام ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام مرکزی امیر وچیئرمین کشمیر کمیٹی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پرضلعی امیرمخدوم زادہ سید محمد زکریا کی زیرقیادت فیصل آباد میں بیرون امین پور بازارسے ضلع کونسل تک زبردست ’ یکجہتی کشمیر ریلی ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر، نائب امراءمولانا محمد یعقوب عثمانی، میاں محمد عرفان، قاری حبیب الرحمن، مولانا احسان الحق راشدی، محمد یوسف انصاری،مولانا ضیاءمدنی، میاں طارق، اشفاق انصاری، مولانا شاہد معاویہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیںمیاں عامر شہزاد، سٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمدعرفان، سید محمود بخاری، عامر شہزاد، ڈاکٹر محمد زبیرحافظ محمد نوید، آصف رشید،شیخ عرفان الٰہی،چوہدری فضل الٰہی جٹ ودیگر کی قیادت میں شہر کے مختلف صوبائی حلقوں سے جلوس بیرون امین پور بازار کی مرکزی ریلی میں پہنچے۔ جہاں سے ریلی نکالی گئی۔ شورکوٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع جھنگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر آصف ڈھڈھی نے کہا ہے کہ گذشتہ 70 سالوں سے جاری پاکستان کو کشمیر کے بارے میں خارجہ پالیسی کو بدلنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خبریں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نئے حالات اور نئے تقاضوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی بنانا ہوگی جب گھی سیدھی انگلیوں سے نہ نکلے تو انگلی کو ٹیڑھا کیا جاتا ہے 70سالوں میں متعدد جنگوں کے باوجود تیسری نسل غلامی میں ڈھل رہی ہے ہندوستان ، امریکہ اور افغانستان میں گٹھ جوڑ پاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگرچہ افغانستان کے 30فیصد حصہ پر بھارت و امریکہ کی کٹھ پتلی افغان حکومت برسراقتدار ہے۔ جبکہ ستر فیصد حصہ اب بھی طالبان کے قبضے میں ہے۔ جماعت اسلامی شورکوٹ و الخدمت فاﺅنڈیشن شورکوٹ کے زےر اہتمام کشمےرےوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کے لےے دفتر معارف اسلامی پرانا اڈا لاریاں شورکوٹ شہر سے اےک موٹر سائیکل رےلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر حزب المجاہدین صوبہ پنجاب مجیب الرحمن مزاری رکن جماعت اسلامی چوہدری محمد اشفاق حصاری اور پر نسپل کامرس کالج شورکوٹ محمد اقبال حصاری نے کی اس رےلی میں جماعت اسلامی شورکوٹ الخدمت فاﺅنڈےشن کے کارکنوں نے بڑی تعداد مےں شرکت کی ےہ رےلی پرانا لاری اڈا شورکوٹ شہر سے نکالی گئی جومین بازار سے ہوتی ہوئی صابر چوک پر آکر اختتام پذےر ہو گئی اس رےلی میں محمد عبدالعزیز ارقم شوکت گل شکیل فاروقی نائب صدر الخدمت فاﺅنڈیشن اعجاز حسین چوہدری عارف گل و دیگر اراکین بھی شامل تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کامرس کالج محمد اقبال حصاری محمد اشفاق حصاری اور مجیب الرحمن مزاری نے کہا کہ کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت نہتے کشمےرےوں پر جو ظلم ڈھا رہا ہے ان مظالم کی مثال دنےا بھر میں نہےں ملتی۔ حوےلی لکھا میاں رفیق احمد وٹو پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول حوےلی لکھا نے سکول مےں کشمیرےوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کے لئے منعقدہ اےک تقریب سے اپنے خطاب مےں کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ظلم و جبر کے اس گھناﺅنے واقعات کو بند کروائے اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیرےوں کو حق خود ارادےت لے کر دے انہوں نے کہا کے بھارتی حکومت بوکھلا ہٹ مےں کشمیری عوام پر بہےمانہ تشدد کر رہی ہے۔ تقریب سے نثار احمد جاوےد ،رزاق احمد ، محمد احمد صابر ،ملک سلیم جاوےد نے بھی خطاب کیا۔ پیرمحل پاکستان کی کشمیر کاز کی حمایت حقِ خودارادیت کے تسلیم شدہ انسانی اصولوں اور قائداعظم کے کشمیر وژن کے مطابق ہے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے بھی انصاف اور عدل کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ یہ خطہ امن اور ترقی کا خواب کبھی پورا نہ کر سکے گا ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے یوم یک جہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا 70 سال پر محیط کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں نے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرمحل میں مختلف جماعتوں کی طرف سے ریلی کا انعقادقیادت محمد اسلم مجاہد کونسلر ،ر انامحمد جمیل راہنما پیپلزپارٹی ، ملک کوکب کونسلر ،عالمگیر مجاہد ، نعیم اختر جانباز ضلعی کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن رانا محمد اعظم چیئرمین یونین کونسل نے کی ریلی غلہ منڈی سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئے جہاں سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا نعیم اختر جانباز ضلعی کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن نے کہا 5فروری کو پورے ملک میں مظلوم اور بہادر کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد سے تاریخی اور پرجوش اظہار یکجہتی اقوام متحدہ اور ان کے ذیلی اداروں کو وعدہ کی یاددہانی کروا تا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ ہے۔ سمبڑیال پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام موڑ سمبڑیال سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا آغاز کیا گیا جوکہ پریس کلب (ر)سمبڑیال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاءسے پاکستان سنی تحریک سٹی سمبڑیال کے صدر بلال ناصر، انجمن طلبا ءاسلامATI کے صدر حسن ٹھکرا ، صدر جمعیت علماءپاکستان محمد نعیم حجازی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئر مین بے ضمیر مولوی مولانا فضل الرحمن المعروف مولانا ڈیزل کو فوراََ کشمیر کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹا کر کسی جراَت مند اور بہادر شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئر مین بنایا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہماری کشمیر ی ماو¿ں ،بہنوں اور بھائیوں کی بھر پور حمایت کر تے ہوئے انہیں آزادی دلوانے کی کوشش کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ٹی وی چینل اس وقت پاکستان کی بقا اور سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔کچھ ٹی وی اینکر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ ان کو فوراََ ہٹانے اور ان کے چینلز پر پابندی عائد کرے آخر پر حضرت علامہ مرتضیٰ غلام مصطفےٰ شیرازی نے کشمیری مسلمانوں کی آزادی کےلئے دعائے خیر فرمائی اور مولانا ڈیزل کی بر طرفی کا مطالبہ کیا ہے۔مبڑیال میں کشمیر ڈے پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین پریس کلب ذیشان اشرف بٹ نے کی۔اجلا س میں صحافی خانزادہ تقی خان، شیخ شاکر اور مدثر چیمہ نے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی کہ حکومت کو کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھنی چاہےے۔ پاکستان کے بیرون ممالک تعینات سفارت کاروں کو کشمیر کے مسئلہ کو مثبت طریقہ سے اُجاگر کرنا چاہےے۔ جوہرآبادپاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ڈاکٹر نعیم صادق اعون نے کہا ہے کہ کشمیری عوام سے انکا حق خود ارادیت نہیں چھینا جاسکتا اور ایک وقت آئےگا جب بھارت کو کشمیری مسلمانوں کو ان کا جائزہ مطالبہ ماننا ہوگا۔امیر جماعت الدعوة ضلع خوشاب ابو سعید اور امیر جماعت اسلامی حافظ فدا الرحمن نے کہا ہے کہ ہر قوم کی طرح آزادی حاصل کرنا کشمیریوں کا حق ہے اور اس حق کو دبا کر ہندوستان بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے جب کشمیری ہندوستان کے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتے تو ان کو کس قانون کے تحت آزادی نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کیونکہ وہاں پر بسنے والے کشمیریوں کے دل سرحد پار ہمارے ساتھ اور ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ وقت دور ہے جب کشمیر کے لوگوں کو آزادی نصیب ہوگی کیونکہ یہ ان کا بنیادی انسانی حق ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس جوہرآباد میں یوم کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ بہاول نگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی پاکستان سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی سطح پرحمایت جاری رکھے گا ،غاصب بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت اور آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔عالمی ضمیر کو مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال بزدار نے بلدیہ ہال بہاول نگر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وائس چیرمین بلدیہ عبدالمجید قریشی، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر عبدالجبار گجر،ڈی ایس پی علی رضا،سی ای او ایجوکیشن ،تمام محکموں کے نمائندوں ،ایپکا کے عہدیداروں اور مختلف مکتبہ فکر کے افراداور طلباءوطالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال بزدار نے مزید کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے۔ نارووال کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کفار کےلئے نہیں ہے۔اُمت کے اتحاد و اتفاق اور مضبوط حکمت عملی ہی غلبہ¿ اسلام کےلئے فائدہ مند ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین خیر الامم فاﺅنڈیشن و سجادہ نشین دربار عالیہ لاثانیہ علی پور سیداں شریف پیر سید کرامت علی حسین شاہ ،چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال اور ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی نے حاجی محمد رفیق نقشبندی وائس چیئرمین یونین کونسل بولا باجوہ کے گھر غازیوال میں منعقدہ اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ، قاری احسن جاوید، قاری محمد رمضان نقشبندی، صاحبزادہ احمد رضا رضوی، ملک محمد الیاس، محمد فیصل اویسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ نارووال یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمرکزی انجمن تاجراںکے صدر مزمل حفیظ بابر،مرکزی انجمن شہریاں کے صدر خواجہ محمد ندیم بٹ،حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے صدر عابد محمود بٹ اور ایم ایس ایف کے صدر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاءاللہ کشمیر آزار ہوگا مقررین کے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے نریندر مودی کے پاکستان کا پانی روکنے کے بیان کی بھی مذمت کی ریلی میں رضوان انوار،نعیم مرز،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحق اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ انجمن فلاح انسانیت کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) نارووال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک طارق محمود اعوان، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالمجید بٹ، اہل حدیث یوتھ فورس کے سینئر نائب صدر عبدالوحید بٹ، انجمن فلاح انسانیت کے صدر امانت اللہ بٹ، ڈاکٹر خالد صدیقی،شاہد ضیائ، سینئر نائب صدر بارایسوسی ایشن راﺅ ممتاز خاں، انجمن تاجراں کے صدر حاجی الیاس بٹ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق اپل اور رانا عبداللہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، عالمی طاقتوں کو کشمیر پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔ گجراتکشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھےا، چےئرمےن ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنوےر، اےم اےن اے چوہدری عابد رضا کی قےادت مےں رےلی کے شرکاءآزاد کشمےر کی سرحد پر پہنچے اورمقبوضہ کشمےر کے مظلوم بھائےوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے انسانی ہاتھوں کی زنجےر بنائی گئی،،ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھےا نے کہا کہ پانچ فروری کشمےرےوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے نہاےت اہم دن ہے ےوم ےکجہتی کشمےر منانے کا مقصد دنےا کو بتاےا ہے کہ کشمےر کی آزادی کی جدوجہد مےں پاکستانی مقبوضہ کشمےر کے عوام کے شانہ بشانہ ہےں اور انکی ہر فورم پر اخلاقی، سےاسی اور سفارتی حماےت جاری رکھےں گے۔ اےم اےن اے چوہدری عابد رضا، چےئرمےن ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنوےر نے کہا کہ کوہالہ سے بھمبر تک کشمےری ےوم ےکجہتی کشمےر منا رہے ہےں۔گجرات سابق ضلعی جنرل سےکرٹری پاکستان پےپلز پارٹی ڈاکٹر زاہد ظہےر نے کہا ہے کہ کشمےر اور پاکستان لازم و ملزوم ہےں پاکستان پےپلز پارٹی کشمےرےوں کی جدوجہد اور تحرےک آزادی کشمےر کی بھرپور حماےت کرتی ہے۔انہوں نے کہا عالمی اغےاروں نے کشمےر مےںمنظم سازش کے ذرےعہ اےسی الجھاو¿ کی صورتحال پےدا کی ہے جس سے خوشحال خطے کی ترقی رک گئی ہے۔ تحرےک انصاف کے رہنما عثمان منظور دھدرا نے کہا ہے کہ کشمےر پاکستان کا حصہ ہے اور اسکی آزادی کے بغےر خطہ مےں امن کا قےام ممکن نہےں بھارت کی ہٹ دھرمی اور توسےع پسندانہ عزئم کی وجہ سے علاقہ مےں مستقل امن کا قےام ممکن نہےں ہو سکا۔ میانوالی ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کی زیرِ صدارت جناح ہال بلدیہ میانوالی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت اور ظلم ان کی آزادی کی تڑ پ ختم نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں بہنوں اور بیٹیوں نے ثابت قدمی اور الوالفرصی سے ثابت کردیا ہے کہ کشمیری عوام کو اب زیادہ دیر غلام نہیں رکھا جاسکتا انھیں آزاد کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی امداد جاری رکھے گی اور حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے اور اس کے حل کیلئے بھر پور کوشش برﺅے کار لا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سفارتی اور اخلاقی امداد کے ساتھ ساتھ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کو اتنا مظبوط ، تواناءاور مستحکم بنائیں کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کوجنت کہا جاتا ہے اورجنت محنت سے حاصل ہوتی ہے۔ قلمکار و شاعر اظہر نیازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں بنی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو نا ہوگا۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ تنویر خالد نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین رانا، سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ممتاز ملک ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان اور انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تعلیم و محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیراہتمام میانوالی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مہر آفتاب احمد سیال ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ تنویر خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ممتاز ملک نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی جہاز چوک سے شروع ہو کر کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ رجانہ صدر پرےس کلب رجانہ رانا غلا م سرور بابر نے کہا کہ کشمےرےوں پر ظلم و بر برےت کی انتہا کر دےگئی ہے آئے روز ماﺅں کے لخت جگر شہےد کئے جا رہے ہےں مگر عالمی دنےا سمےت اسلامی ملکوں کے حکمران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہےں انہوں نے کہا کہ اسلامی دنےا کو چاہئے کہ وہ کشمےر مےں ہو نےوالے مظالم کی عالمی فورم پر آواز اٹھائے اور کشمےرےوں کی آزادی کی تحرےک کی بھرپور حماےت کرے۔ بہاولنگرعالمی برادری خطے میں ہندوستانی مداخلت کو روگ لگائے کشمیر ی مسلمانوں کی جدوجہد کو مسلح قوت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو خطہ پرامن ماحول پیش کرتا۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام کے ضلعی رہنماﺅں میاں عبدالطیف موہل ،مفتی محمد نصراللہ خان نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے۔کشمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ بھےرہ ےوم ےکجہتی کشمےر کے سلسلہ مےں جماعت اسلامی کے زےر اہتمام دروازہ چک والا بھےرہ مےںہونے والے جلسہ سے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمدبگوی جنرل سےکرٹری عبدالمنعم اعوان۔ملک فضل الٰہی اعوان ،وائس چےئرمےن بلدےہ بھےرہ ممتاز حےدر انصاری ،مولانا محمد اکرم عثمانی ،کو نسلر شےخ کاشف محمود صراف ،عمران الحسن اعوان اور مولانا محمد ےامےن انصاری نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کشمےرےوں کو پاکستان کی حماےت کرنے کی سزا دی جارہی ہے مگر پاکستانی حکمرانوں نے مظلوم کشمےرےوں کا ساتھ دےنے کی بجائے ملک مےں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی ہے اور حافظ سعےد احمدکو نظر بند کردےا ہے۔ جلسہ مےںامےر جماعت اسلامی بھےرہ ملک عناےت الہیٰ اعوان ،تصور حےات قرےشی چےئرمےن ےونےن کونسل فتح گڑھ ،جماعت اسلامی کے رانا خورشےد علی خان ،رانا محمد حنےف کونسلر خالد بھٹی ،باوا سردار شاہ سمےت تمام سےاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عوام نے بھر پورشرکت کی مولانا محمد ےامےن انصاری نے کشمےرکی آزادی اورپاکستان مےں امن و امن اور خوشحالی کی دعا کرائی اور آخر مےں کشمےرےوں سے ےکجہتی کے کےلئے انسانی ہاتھوںکی زنجےربنائی گئی۔ منڈی بہا¶الدین یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح منڈی بہا¶الدین میں بھی مذہبی ‘ سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے کشمیر ڈے کے سلسلہ میں بھرپور شاندار ریلیوں کا انعقاد کیا۔ جو اپنے اپنے دفاتر سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچنے پرایک عظیم الشان جلسہ کی صورت اختیار کر گئیں۔ ریلیوں کے شرکاءنے بھارت ‘ امریکہ کے خلاف پلے کارڈز اور بڑے بڑے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ ریلیوں میں شرکاءکلمہ¿ طیبہ اور اﷲ اکبر کا ورد کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کےلئے پرعزم یکجہتی کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ریاض فاروق ساہی ‘ ضلعی امیر سیف اﷲ ساہی ‘ جے آئی یو کے سٹی صدر علی خان ‘ اشاعت التوحید کے حافظ سعید الرحمان بلوچ ‘ قاری اکرام اﷲ ساجد ‘ اہلحدیث یوتھ فورس مولانا محمد رمضان ‘ انعام اﷲ خان لودھی‘ مولانا ڈاکٹر یاسر صدیق ‘ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے صدر چوہدری غلام رسول گوندل‘ پاکستان تحریک انصاف کے حاجی امتیاز احمد چوہدری سابق تحصیل ناظم‘ محمد طارق ساہی سابق ایم پی اے ‘ عابد حنیف غوری‘ پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری خالد پرویز سندھو ‘ پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری آصف بشیر بھاگٹ سابق ایم پی اے ‘ دیوان شمیم اختر ‘ محمد ارشد لِلہ‘ بشیر احمد نوشاہی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے امجد ادریس قریشی کونسلر ‘ سعید اظہر گوگی کونسلر‘ رانا محمد سرفراز وائس چیئرمین بلدیہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ چشتیاں پاکستان کا قیام دو قومی نظریے کا مرہون منت تھا اور آج کشمیر ی مسلمان بھی اس نظریے کی بنیاد پر بھارتی جبر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں کشمیرپاکستان کی شہ رَگ ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار اَدا کرے۔ کشمیری بھائیوں کی قربانی کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو ظلم و ستم کشمیری مسلمانوں پر جاری رکھے ہوئے ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی۔ صدر ضلعی سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی بہاولنگر چوہدری افتخار ندیم نائب صدر جمعیت علمائے اسلام (ف) چشتیاں میاں شعیب الرحمن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقوق دلائے جائیں۔ پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں حقوق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مسجد الفاروق سے جماعت اسلامی کی ریلی ہائی وے روڈ منہاج چوک پہنچی تو جمعیت علماءاسلام (ف) کی ریلی ان کے ساتھ مل گئی اور قاضی والا روڈ سے مین بازار چوک بخاری پہنچی۔ ریلی کی قیادت چوہدری افتخار ندیم، پروفیسر یونس ظفر، چوہدری ناصر محمود گرو، قاری نوراحمد رحیمی نے کی۔ شرکاءریلی نے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ چشتیاں میں بھی جماعت اسلامی اور بلدیہ ملازمین ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے اساتذہ و طلباءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں۔جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئیں اپنے اپنے مقام پر جا کر اختتام پذیر ہوئیں۔بلدیہ ملازمین اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ریلیوں کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نے کی۔ ڈسکہ و گردو نواح میںیوم یکجہتی کشمیر جوش وجذبے سے منایا گیا ڈسکہ مذہبی سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموںکے زیر انتظام ریلی نکالی گئی ریلی لاری اڈا سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہراہوں بینک روڈ‘بنگلہ چوک‘کچہری چوک سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میںجماعت اسلامی ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ ،شباب ملی ،جمعیت علماءاسلام ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت علمائے پاکستان، ہتنظیمات اہلسنت ،ادارہ صراط المستقیم ،ادارة المصطفی ،بزم رضا،پاکستان سنی تحریک ،انجمن طلباءاسلام ،انجمن شیران اسلام ،انجمن محی الدین و دیگرمذہبی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان اور صحافیوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین وقاص انجم جعفری صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی‘محمدافضل لون‘قاری شکیل الرحمن‘حافظ عبدالغفار‘مولانا ایوب خان ،قاری رضوان مدنی‘صدر بار طاہر ر¶ف ایڈووکیٹ‘قاری ریاض ابرارالقادری‘قاری محمدعمران نقشبندی ،شاہد انصاری ،میاں اشرف صراف ودیگر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں غاضب بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کے حق خوداراویت کو تسلیم کرے اور وہاں رائے شماری کا اعلان کرے۔ بھلوال مرکزی انجمن تاجران کے زہر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ریلی جامع مسجد چوک مین بازار سے نکالی گی جس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر مرزا خالد محمود، سر پرست اعلی خواجہ ادیب ناصر اور ڈاکٹر مبشر احمد گجر امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کر رہے تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر سے ہمارا رشتہ کیا ، لاالا اللہ کے حوالہ سے نعرہ بازی کی اس موقع پر مقررین مرزا خالد محمود، ڈاکٹر مبشر احمد گجر، حافظ ادریس اور خواجہ ادیب ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کروا کر ہی دم لیں گے پاکستان کے حکمران بھارت سے دوستی نبھانے کی بجائے اس کا منہ توڑ جواب دیں تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے اس موقع پر انجمن تاجران ، ریحان احمد بٹ، شیخ عبدالحمید، عمران اعظم ، خواجہ فہد مسعود، ملک ضیاءاللہ ، ڈاکٹر آصف رضا اعوان ، چوہدری محمد اکرم گجر ،خواجہ نوید نواز، مرزا محمد اسلم بیگ، ارسلان چوہان ، مہرامجد محمود،عامر جنجوعہ، ذوالفقار باجوہ، مہر شفیق ، عبدالرحمن،بہار مصطفٰے، رانا کاشف سمیت دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کےلئے پہلے خود کو مضبوط کرنا ہوگا نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے روشناس کروانے کےلئے سکولوں کی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا جائے مقررین نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق نہ ہوا تو خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا۔ عارف والا سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا سیمینار کی تقریب چئیرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی کی زری صدارت منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عدنان فرید آفریدی تھے تقریب کے موقع پر وائس چئیرمین چوہدری نعیم افضل ایڈووکیٹ، رانا شوکت ،عباس عارفی ،حاجی ظہیر احمد ،سید ساجد حسین بخاری ،رانا رفیق احمد ،حاجی نوید ،ذوالفقار رحمانی کونسلر ،سیٹھ سلیم چوہان کے علاوہ سیاسی و سماجی و مذہبی وکلاءو صحافی برادری اور ہر مکتبہ فکر رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاہرانوالہ5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پریس کلب ڈاہرانوالہ اور ادبی تنظیم روش کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ڈاہرانوالہ پریس کلب کے سر پرست اعلیٰ حافظ عبدالغنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کا جذبہ شہادت دیکھ کر بھارتی فوج کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور بھارتی فوج بو کھلاہٹ کا شکار ہے،پریس کلب کے چیئرمین ،و ادبی تنظیم روش کے صدر میاں میر احمد مستانہ سہروردی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میںامن قائم نہیں کیا جاسکتا،ادبی نظیم روش کے صدر و نوجوان صحافی محمد عامر شفیع نے کہا کہ بھارت جان لے کسی بھی قوم کو زیادہ دیرجبر اور ظلم و تشدد کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھا جا سکتا،پریس کلب کے صدر محمد محمود طارق نے کہا کہ بہت جلد اہل کشمیر آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انجمن تاجران ڈاہرانوالہ کے صدر ساجد محمود نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر مسلم ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ کردار ادا کریں۔انجن تاجران کے جنرل سیکٹری حاجی محمد شفیق ظہیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو صرف کاغذی کاروایﺅں تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ حکومت اس کے عملی تقاضے بھی پورے کرے۔کشمیر کانفرس سے دیگر مقرین، چوہدری مظہر حسین، چوہدری ظفر جٹ، حاجی نعیم خالد، احمد ندیم سلیمی، غلام مجتبیٰ کمبوہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کو آزاد کروا کے رہیں گے۔ جہلم ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالے سے جلسے جلوسوں رےلےوں کا انعقاد، شرکاءاور مقررےن کا کشمےرےوں کی ہر قسم کی امداد جاری رکھنے کے عزم کی تجدےد ، بھارتی مظالم کے خلاف نعر ے بازی۔ 5فروری ےوم ےکجہتی کشمےر کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع جہلم مےں بھی مختلف سماجی وسےاسی جماعتوں کی جانب سے رےلےوں ، جلسوں جلوسوں کا اہتمام کےا گےا، چیئرمےن بلدےہ جہلم مرزا راشد ندےم کی قےادت مےں ٹی اےم اے جہلم سے اےک جلوس نکالا گےا جو اکرم شہید پارک جا کر اختتام پذےر ہو ا، دوسری جانب جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امےر عبدالحمےد جہلمی اور جماعت الدعوة پاکستان کے زےر اہتما م اےک بڑا جلوس نکالا گےا جو شاندار چوک جا کر اختتام پذےر ہو اجہاں مقررےن محمود مرزا جہلمی، زاہد اختر پی ٹی آئی ، عدےل احمد، خلیل احمد کاظمی نے کشمےر پر بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی کی اور تقارےرمےں کشمےرےوں کی جد و جہد آزادی کو بھرپور خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کشمےرےوں کی اخلاقی ، مالی اور سماجی امداد جاری رکھنے کا عزم کےا ، جبکہ جماعت الدعوة کی جانب سے مقررےن نے حافظ سعےد کی نظربندی کے خلاف حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کےا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسےن خان نے اکرم شہید پارک میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بعد آگاہی واک میں حصہ لیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرپہ ہونے والے ظلم و ستم کی دفع آخری دم تک کرتے رہیں گے۔ بورے والامشرف لورز موومنٹ کے راہنما ناصر ستار رحمانی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے بھارت کی بربریت اور ظالمانہ اقدامات سے کشمیری شہداءکا لہو کشمیر کی آزادی کا پیغام لے کر جلد طلوع ہو گا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھارت کی بربادی کا سبب بنے گی،کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف حکومتی نمائندوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملنا چاہئے،نہ کہ اپنی اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے کشمیری بہن بھائیوں کے جذبات سے کھلیں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے قائد سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشروف بہت جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ رانا ذوالفقار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،رانا فیصل اکبر،ملک بابر،ساجد بھٹی،رانا باﺅ اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،مسلم لیگی ارکان اسمبلی،چیئرمین بلدیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت یکجہتی ریلی کا انعقاد،جماعت الدعواة،جماعت اسلامی اور انجمن طلباءاسلام کی جانب سے بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں،انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر کشمیری مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا،کشمیر بنے کا پاکستان،لے کے رہیں گے آزادی،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے،ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا اس حوالہ سے سب سے بڑی تقریب ڈی پی ایس بورے والا میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمر سہیل کیفی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر چوہدری محمد اشرف،وائس پرنسپل پروفیسر راشد سدھو،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر رانا محمد اکرم،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے،کونسلر بلدیہ میاں خالد حسین،ایکسئین بلدیہ عاشق علی جاوید،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین اور دیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے بعد یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں ارکان اسمبلی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں کی رنجیر بنائی اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے دریں اثناءجماعت اسلامی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے مقامی راہنماﺅں محمد رفیق نظامی،عبدالوحید خالد،محمد رمضان سلیمی اور دیگر راہنماﺅں کی قیادت میں کالج روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جماعت الدعواة اور انجمن طلباءاسلام کی جانب سے بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں اے ٹی آئی کی کی قیادت چوہدری اظہر حسین گھمن، صداقت خاں،محمد کاشف بھٹی، چوہدری محمد عامر اور دیگر طلباءراہنماﺅں نے کی۔ شکرگڑھ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان ریلی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی کی قیادت ممتاز کشمیری لیڈر،مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی نائب صدر ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے کی، ریلی میںشہزاد منیر چوہدری وائس چیئرمین ضلع کونسل ، مسلم لیگی رہنماﺅںنسیم رضا سردار،رانا امیر خان،میاں عبدالستار دنیا،رنا امیر خان ،عادل صدیق بھٹلی ،ناصر جمیل گورسی،زاہد الیاس،اعتزاز رشید، ممتاز سماجی شخصیات ڈاکٹر شہزاد زبیر،ظل ہما،راحت کبیر، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ،ایم ایس ایف ،مسلم لیگ ن کے ضلع نارووال کے کارکنوں وکلائ،سماجی و مذہبی تنظیموں کے کارکنوں،مہاجرین جموں کشمیر،صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ریلی نورکوٹ روڈ سے شروع ہو کر ریلوے ظفروال روڈ سے ہوتی ہوئی درمان چوک شکرگڑھ پہنچی،شرکا نے آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں جب پاکستان سرجیکل سٹرائیک کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔ منڈی شاہ جیونہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیر ہم لے کر رہیں گے ان خیالات کااظہار پی ایس ایف پنجاب کے صدر سردار حاجی خان پٹھان نے اپنی رہائشی گاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہیں پاکستان نے کئی بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقع پر ضلعی صدر پی ایس ایف آصف خان لشاری ،تحصیل صدر پی ایس ایف اکبر خان پٹھان ،،حاجی متین خان ،اعجاز خان ،مستان خان ،خان جی ،چوہدری فہیم عباس راہی، عمر فاروق، عمران سلیم عرف شمو، ملک اسد ،حیدر خان بلوچ، مظہر عباس بلوچ بھی موجود تھے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بھر پور نعرے لگائے گئے۔ ڈنگہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈنگہ مرکز کے زیر اہتمام اور روزنامہ چیلنج انٹرنیشنل کے اشتراک سے میلاد چوک تا سیم نالہ تک ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی مرکزی انجمن تاجران ، ٹیچرز، طلباء، ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ، انجمن صدائے مدینہ ، ضیاءالامت فاﺅنڈیشن ، منہاج القرآن ، صحافی برادری ، پریس کلب ڈنگہ اور معززین شہر نے شرکت کی اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے زیر اہتمام ریلی میلاد چوک سے شروع ہوئی جو راجہ بازار ، مین بازار ، سیم نالہ پل سے ہوتی ہوئی واپس میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے صدر ریاض احمد بٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شریف چشتی ، حاجی محمد نواز ، خالد سہیل بلو ، حاجی منور حسین ، میاں نوید احمد ، محسن قادری ، حکیم محمد افضل قادری ، محمد ندیم قادری ، شیخ خرم ، مہر انصر محمود ، حاجی محمد یونس ڈار نے کی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھی جامع مسجد حسن ؓ سے ریلی نکالی گئی جو کہ ڈھلیان چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءسے مقررنین سے خطاب کیا ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام کشمیر کے شہداءاور پیر علاﺅالدین صدیقی ؒ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی شہداءکشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورپیر علاﺅالدین صدیقی ؒ کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔ گوجرہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف پا رٹیو ں کی طرف سے ریلیا ں نکا لی گئیںجما عت اسلامی کے زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی جھنگ روڈ سے نکا لی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہو ئی چوک ملکانوالہ پہنچی جہا ں پر جما عت اسلا می کے رہنما ﺅ ں ڈاکٹر عطا ءاللہ حمید ، مولانا رحمت اللہ ارشد و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پا کستان کہ شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گی کشمیر ہمارا ہے اور ایک دن کشمیر پا کستان بنے گا اور ہندو بنیا ں کی مکا ری اب کام نہیں آ ئے گی کشمیری جاگ اٹھے ہیں اب بھارت کشمیریو ں کی آ زادی کی تحریک کو نہیں دبا سکے گا۔ علا وہ ازیں محلہ حسنیہ کا لونی سے دی ایلیٹ کیڈت کالج کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو مختلف بازارو ں سے ہوتی سمندری روڈ پہنچی جس میں کیڈٹ کالج کے طلبہ و طالبا ت اور اسا تذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر کالج پرنسپل چوہدری ذوالفقا ر علی صوبہ نے خطاب بھی کیا جبکہبھارت نے نہتے کشمیر یوںپر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ان خیالات کا اظہار پا کستان مسلم لیگ (ق)کے تحصیل صدر عارف محمود اور پاکستان مسلم لیگ (ق)کے راہنماافضل چیمہ عرف مٹھو ،ڈاکٹر میاں عبد السلام جالندھری نے شرکاءکی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کئی بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ چیچہ وطنی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں جماعت اسلامی چیچہ وطنی اورجماعت اہلحدیث یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔جن کی قیادت ملک امیر اختر اعوان،چوہدری فیض میراں گجر،قاری محمد اکر م ربانی نے کی۔ریلیوں کے شرکاءمختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد فوارہ چوک پہنچ گئے جہاں مقررین حق نواز خاں درانی ،چوہدری مشتاق احمد ،عمر فاروق سردار ،مفتی محمد عثمان، عتیق الرحمان ،قاری عمر فاروق،صفدر منیر بھٹی، حافظ محمد بلال اور ظفر اقبال انصاری نے کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی جمو ں کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے حکومت نے جماعت الدعوةپرپابندی لگا کر اور اس کے رہنما حافظ سعید کو گرفتار کرکے تحریک آزادی کشمیر میں چھرا گھونپا ہے۔ مدرسہ عزیزالعلوم غفورٹاﺅن سے تحصیل امیر پیر جی عزیزالرحمان ،حافظ حبیب اللہ چیمہ اور حفیظ اللہ گجرکی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اوکاڑہ میں یو م یکجہتی کشمیر کے حو الے سے تقر یب منعقد ہوئی تقر یب میں اوکاڑہ کی سیا سی سماجی ، مذہبی شخصیا ت نے شرکت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہد ری ریا ض الحق جج نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علا قائی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیر ی عو ام کا حق خو د ارادیت اِ ن کا بنیا د ی حق ہے اقو ام عا لم کشمیر یو ں کو اِ ن کا بنیا د ی حق دلو انے میں اپنا کر دار ادا کر ے مسئلہ کشمیر کے بغیر خطہ میں امن قا ئم نہیں ہو سکتا۔ بھا ر ت طاقت کے زور پر آز ا د ی کشمیر کی تحر یک کو دبا نہیں سکتا بھا ر ت کو کشمیر پر غاصبا نہ قبضہ ختم کرنا ہوگا چوہدر ی ریا ض الحق جج نے کہا کہ کشمیر یو ں کا خو ن رائیگا ں نہیں جا ئے گا جنہو ں نے 7 دہا ئیوں سے ہز ارو ں کشمیر ی نوجو انو ں کے خون سے آز اد ی کی شمع روشن کر رکھی ہے پاکستا ن کی عوا م کشمیر ی بھا ئیوں کے شا نہ بشا نہ کھڑ ی ہے کشمیر ی بھا ئیو ں سے محبت پاکستانیوں کے جسم میں دوڑ رہی ہے انہو ں نے کشمیر ی عوا م کی جد وجہد کو زبر دست الفا ظ میں خر اج تحسین پیش کیا چیئر مین بلد یہ چوہد ری محمد اظہر نے کہا کہ اقوم عالم کو کشمیر کو بھا ر ت کے تسلط سے آز اد کر انے اور کشمیر یوں کو آز اد ی دلو انے میںاپنا کر دار ادا کر نا چا ہیے۔ دیپالپور جماعت اسلامی،انجمن تاجران،طلباءتنظیموں ،موٹرسائیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی ٹی ایم اے دفترسے شروع ہوکرمدینہ چوک پہنچی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز پکڑ رکھے تھے جن پر آزادی کشمیرکے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ میاں فخر مسعود بودلہ،معروف کمپیئرامتیاز احمدکوکب ،صدرباردیپالپوربلال عمر بودلہ، تاجررہنماشیخ محمد سلیم، ،منورمحمدی،حافظ حسان آزاد اورنوید اویسی ودیگرمقررین نے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر 1948ءسے اقوام متحدہ کے پاس ہے جس نے کشمیر کو اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے پاکستان یا بھارت میں شمولیت کا حق دیا تھا مگر 69برس گزرجانے کے باوجود اس پر عمل نہ کیاجانا اقوام متحدہ کی ناکامی اورعالمی برادری کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ساہیوال دنیا کی کوئی طاقت عوام کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھی اپنی لازوال جدوجہد سے آزادی حاصل کرنے میںکامیاب ہونگے اور غاصب بھارت کا اس جنت نظیر خطے سے غاصبانہ قبضہ ختم ہوگا۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیاسی ‘اخلاقی اورسفارتی حمایت کو بھرپور طریقے سے جاری رکھاجائے گا۔ ریلی کے شرکاءکشمیری عوام کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ ریلی میں‘ اے ڈی سی رضوان نذیر ‘چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس ‘ ‘ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عقیل اشفاقنے بھی شرکت کی۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘انڈیا کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کرے ہمارے سارے دریا کشمیر سے نکلتے ہیں اسی لئے کشمیر ہمارا پانی بند کر کے ہمیں صومایہ اور ایتھوپیا بنانا چاہتا جوکہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ۔ اے ڈی سی رضوان نذیر ‘چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس ‘ ‘ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عقیل مختلف تنظیموں کے رہنماو¿ں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر نوید غنی چوہدری‘نیشنل میڈیا کمیونٹی کے ڈویژنل صدرپیر سیدطمطراق محاسن شاہی ،سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف چوہدری صغیر انجم ، پاکستان علماءکونسل کے ترجمان ،قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ راشد حسین کمبوہ، صوبائی نائب صدر پاکستان علماءکونسل مولانا محمد شفیع قاسمی ،صدرمرکزی انجمن تاجران راو¿ اشفاق علی خان ،سابق صدر پریس حاجی اسماعیل ،ضلعی صدر سنی تحریک اعجاز قادری،الدعوة کے ضلعی صدر حافظ محمد راشد، جماعت اسلامی کے امیر مولانا رحمت علی وٹواور تحریک آزادی جموں کشمیر کے مرکزی رہنما محمد ظفر اقبال ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ کشمیری مجاہدین آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اور ہمارے حکمران مودی کے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں اور اپنے ہی ملک کے باسیوں کو نظر بند کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر منظور چوہدری، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات راﺅ محمد عتیق، ڈویژنل آئی ٹی سیکرٹری حافظ راشد حسین کمبوہ،سابق صدر پریس کلب چوہدری محمد اسماعیل ، ضلعی صدر ملک آصف نواز اعوان،جنرل سیکرٹری ساہیوال بارایسوی ایشن چوہدری محمد عثمان ایڈووکیٹ، ملک غلام عباس گوہر، محمد عمران بلا، شریف مغل، محمد عمران نذیر، وحید غنی چوہدری ،ضلعی نائب صدر نجیب احمد، چاچا غلام سرور، شفقت علی، دلاور سلطان، حافظ عمران کے علاوہ دیگر کارکنان و ممبران بھی موجود تھے۔ پھالیہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پھالیہ میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں ایک شاندار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ٹی ایم اے ہال پھالیہ میں منعقد ہونےوالی تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ نے کی اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری اقبال حسن، چیف آفیسر پھالیہ چوہدری بشیر احمد تارڑ اور میونسپل کمیٹی پھالیہ کے ممبران سمیت سیاسی، سماجی حلقوں کی بھاری تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کرکے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ان کی خواہشات کے مطابق نہ دینا سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ چنیوٹ ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی ریلی جماعت الدعوة و جماعت اسلامی نے ملکر نکالی جس میں ضلع کے عوام سیاسی سماجی و مذہبی لوگوں نے بھرپور شرکت کی ، تحریک آزادی جموںو کشمیر کے ضلعی صدر حافظ محمد بنیامین عابد اورضلعی امیر جماعت اسلامی میاں عبدالقیوم ہنجرا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسلام ،صدر کسان بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ نے قیادت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹیز کی طرف سے سابقہ ایم پی اے و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 86سید حسن مرتضیٰ ،ضلعی صدر علی رضا زیدی ،تحریک انصاف کی طرف سے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ اورسابقہ ممبر قومی اسمبلی و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 86 سید عنایت علی شاہ نے اپنی اپنی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے شیخ نسیم الٰہی ،جمعیت علماءاسلام کی طرف سے قاری عبدالکریم ،وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار زادہ ذوالفقار حیدر شاہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر محمدخالد آرائیںبمعہ عملہ میونسپلٹی نے بھی شرکت کی ،صدر ہیومن رائٹس اینڈویلفیئرکونسل رجسٹرڈ چنیوٹ حاجی شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،کشمیر اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری محمد پرویز میر آف مظفر آباد آزاد کشمیر نے اپنے نمائندہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے تقریب اور ریلی میں شرکت کی ، جب یہ ریلیاں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچی تو وہ ایک بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئیں اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر ی عوام جو کہ کلمہ لا الہ اللہ کی نسبت سے مقبوضہ جموں وکشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ چاہتے ہیں اس کو تسلیم کیا جائے ،برہان مظفروانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کو ایک بار پھر وہ جذبہ دیا ہے کہ اب کشمیر آزاد ہوگا ،امیر تحریک آزادی جموں و کشمیر پاکستان پروفیسر محمد سعید کو امریکا و انڈیا کو خوش کرنے کے لئے جو حکومت پاکستان نے پابند سلاسل کیا ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فی الفور باعزت رہا کیا جائے اور آزادی کشمیر کی جدوجہد پاکستان کے ایوان بالاسے شروع ہونی چاہیے کہ جس کے تحت کشمیر کمیٹی کے نام نہاد اراکین کو سیاسی نوازش کے بجائے حقیقی نہ جھہکنے نہ بکنے والے اراکین کو کشمیر کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ریلی وتقریب نے آخر میں بانی تحریک چنیوٹ ضلع بناﺅ و سرپرست ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ حاجی عبدالغفور لدھیانوی آرائیں نے تمام کشمیری شہدا کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے صدقے کشمیر کو آزاد کر ے اس کے ساتھ ہی انہوں نے پریس کلب کے تمام نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد (ایجو کیشن رپورٹر‘ ایجنسیاں) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیاسی دینی جماعتوں سماجی اور دیگر تنظیموں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں مظاہرے ہوئے اور واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل رہے گا کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے وزیر اعظم نواز شریف سمیت موجودہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ کشمیری ہیں، مگربھارت کے ساتھ تجارت، ثقافتی اور مذہبی وفود کے تبادلوں سمیت سب کچھ ہورہا ہے ، کشمیر پرکچھ بھی نہیں ہورہا۔اب تو بھارت کشمیر کی اکثریتی مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے ہندو وں کی آباد کاری کررہا ہے ۔ پاکستان سویٹ ہوم میں 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا جس میںبڑی تعداد میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان ،ڈاکٹر شازیہ زیب،عبدالواحد بابر اور چوہدری حق نواز نے بچوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یک جہتی کیا۔اس موقع پرزمرد خان سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمےر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جس ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسکی مثال دنیا میں کہیں نہےں ملتی۔ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کو ان کی رائے کے مطابق آزادی ملنی چاہیے استصواب ِ را ئے ان کا بنےادی اور جمہوری حق ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے تعلیم ، کاروبار اور آزادانہ زندگی بسر کر سکیں اور پوری دنیا بالخصوص او آئی سی (OIC) کو مسئلہ کشمےر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہےے بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اس خلاف ورزی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں جمعیت علماءاسلام (ف) دفاع پاکستان کونسل ،اسلامی تحریک ،مسلم انسٹی ٹیوٹ ،پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن ، آل پاکستان عام آدمی پارٹی یوتھ فورم فار کشمیر اور دیگر جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں ۔دفاع پاکستان کونسل کی ریلی کی قیادت پیر ہارون گیلانی، شیخ یعقوب عبد اللہ گل اور دیگرمقامی رہنماو¿ں نے کی ان جماعتوں نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک آذادی کی سفارتی و اخلاقی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور و مرکز ہونا چاہیے ۔ حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع کو بروئے کار لائے ۔ اسلام آباد، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرتحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام چائنہ چوک تا نیشنل پریس کلب اسلام آباد، ایک ریلی کا اہتما م کیا گیا جس میں سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء، وکلاءاور صحافیوں سمیت تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کیلئے خراجِ تحسین اور ان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم اور عالمی برادری کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار کے متعلق نعرے درج تھے موقع پرچیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی، ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان، ملک ابرار احمد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کی لیڈر شمیم شال، غلام نبی بٹ و دیگر نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی قبضہ و مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی اپنے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کی داستان ڈیڑھ سو سال سے زائدعرصہ پر محیط ہے ۔ تقسیمِ ہند کے کچھ ہی دنوں میں بھارت نے اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما لیا اور وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے سے بھی گریزاں ہے۔مشرقی تیمور اور سوڈان کے مسائل کے حل کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے عالمی برادری اور اداروں کی ساکھ متاثرہو رہی ہے۔ بھارت قابض افواج اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے ہزاروں معصوم اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرچکی ہےں۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں معصوم جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہورہی ہیں ۔ اب کشمیر یوں کی تیسری نسل بھارتی قبضہ اور جارحیت کے خلاف اپنے حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا نفاذ ہے جو فقط مطالبہ حقِ خودارایت کو دبانے کے لئے ہےں۔ مقررین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام ہر طرح کے بھارتی جبر واستبداد کا مقابلہ کرنے کےلئے پُرعزم ہیں ،سات لاکھ بھارتی افواج اور ان کی پیلٹ گنز کشمیریوں کو اندھا تو کر سکتی ہیں لیکن ان کا جذبہ حقِ خود ارادیت دبا نہیں سکتیں، کشمیری عوام ٓزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان اور پاکستان کے عوام اس سلسلے میں ہر طرح کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون جاری رکھےںگے۔ مقررین نے مزید کہا کشمیر میں ہندو آباد کاری کی مہم اور کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت نہ دے کر پوری دنیا کے سامنے ثابت کررہاہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ مذہبی ، لسانی یا علاقائی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی خطے کا امن پوشیدہ ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اِس کے لئے عالمی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ریلی کے اختتام پر مسلم انسٹیٹیوٹ کے وفد نے کشمیری عوام کے انسانی حقوق و حق کودارادیت کے لئے اقوام متحدہ میں یاداشت پیش کی- ریلی اپنے مخصوص وقت پر اختتام پذیر ہوگئی۔ دریں اثنا راجہ خرم نوازصدرپی آئی ٹی اسلام آباد ریجن نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور شانہ بشانہ رہیں گے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر ساری دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں مگر بھارتی حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔ کشمیری حق خود ارادیت کے سوا کسی اور فارمولے کو کسی طور قبول کرنے کو تیار نہیں ہو گی۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تسلط کے مقابلے میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ جو مسلسل 70۔ سالوں سے بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔ مگر افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ خطے کے عوام کے مطالبات کے باوجود گلگت بلتستان کو ابھی تک پاکستان میں آئینی طور پر شامل نہیں کیا گیا جوکہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا اور اس کے لئے وہاں کے عوام اور سیاسی جماعتیںبار بار متوجہ کرچکی ہیں اجتماع سے اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدرعلامہ رمضان توقیر اور دیگر نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بھارت کے ساتھ مذاکرات اچھا آپشن ہے، مگراس کا کوئی نتیجہ تونکلنا چاہیے۔ بھارت نے ہمارے حکمرانوں کو صرف لالی پاپ دے رکھا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف سمیت موجودہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ کشمیری ہیں، مگربھارت کے ساتھ تجارت، ثقافتی اور مذہبی وفود کے تبادلوں سمیت سب کچھ ہورہا ہے ، کشمیر پرکچھ بھی نہیں ہورہا۔اب تو بھارت کشمیر کی اکثریتی مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے ہندو وں کی آباد کاری کررہا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام، تمام سےاسی جماعتےںاور آزادکشمےر بھر مےں مقبوضہ جموں وکشمےر کے عوام سے اظہار ےکجہتی کے لئے ےوم ےکجہتی کشمےر بھرپور جوش اور ولولہ کے ساتھ مناےا گےا۔ ےوم ےکجہتی کے حوالہ سے پاکستان اور آزادکشمےر کو ملانے والے تارےخی پل کوہالہ کے مقام پر 10بجے دن سائرن بجائے گئے اور اےک منٹ کی خاموشی اختےار کی گئی۔ بعد ازاں وہاں پر موجود شرکاءنے ہاتھوں مےں ہاتھ ڈال کی انسانی ہاتھوں کی زنجےر بنا کر مقبوضہ کشمےر کے عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کےا ۔ اس موقع پر وزےر جنگلات آزادکشمےر سردار مےر اکبر خان، وزےر لےبر و ہےومن رےسورسز صوبہ پنجاب راجہ اشفاق سرور، وزےر خوراک خےبر پختونخواہ قلندر خان لودھی، وزےر حکومت صوبہ سندھ امداد علی خان پتاسی، مشےر وزےراعلیٰ بلوچستان محمد خان لہری، مسلم لےگ ن کے راہنما راجہ افتخار اےوب، صدر مہاجر کےمپ باغ عبدالواحد، راجہ پروےز اشرف، جمعےت علماءاسلام مولانا امتےاز، ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسےن، پاکستان اور آزادکشمےر کی سےاسی جماعتوں کے راہنماوں اور کارکنوں، سکولوں کی طلباءو طالبات، بوائز سکاوٹس، بچوں، خواتےن، وکلائ، صحافی اور پنچاب اور خےبر پختونخواہ کے عوام اور سول سوسائٹی کی کثےر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain