اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے اور مسافروں کو ”خوف خدا دلانے“ کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) بھی اب میدان میں آ گئی ہے اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ قومی ایئرلائن کی پروازوں سے قبل مسافروں کو ”اینٹی کرپشن گانے“ سنوائے جائیں گے۔ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس حوالے سے پی آئی اے چیئرمین کو تجاویز بھیجتی تھیں‘ جن میں درخواست کی گئی تھی کہ پروازوں کے دوران ”اینٹی کرپشن گانوں“ کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے نیب کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ یہ پیغام ”مسافروں کو خوف خدا دلانے“ میں مو¿ثر ثابت ہوں گے۔