تازہ تر ین

خواب میں ” قربانی“ کرنا کیسا …. دیکھئے خبر میں تعبیر

خواب میں قربانی کرنا ، نذر (منّت) کے پورا کرنے ، مصائب سے خلاصی پانے اور مرض سے سلامتی حاصل ہونے پر دلیل ہے، قربانی کرنا بعض اوقات مویشیوں کی طرف سے فائدوں اور رزق کے حصول کی دلیل ہوتی ہے، اگر خواب میں اونٹ کی قربانی کی ہے تو جمعہ کی نماز میں اوّل وقت پہنچے گا اور اگر گائے کی قربانی کی ہے تونماز جمعہ میں دوسرے وقت پہنچے گا اور اگر دنبہ وغیرہ کی قربانی کی ہے تو نماز جمعہ میں تیسرے وقت پہنچے گا اور اگر خواب میں مرغی ذبح کی ہے تو جمعہ کی نماز میں چوتھے وقت پہنچے گا اور اگر خواب میں انڈاراہ خداوندی میں صدقہ کیا ہے تو جمعہ کی نماز میں پانچویں وقت پہنچے گا اور کبھی قربانی کرنا مال کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کی دلیل ہے اور قربانی کرنا تمام پریشانیوں اور فکروں سے خلاصی پانے کی خوشخبری ہے اور خیرو برکات کے ظہور کی علامت ہے، اگر خواب دیکھنے والی حاملہ عورت ہے تو اس کے ہاںنیک صالح اولاد پیدا ہوگی، جو شخص دیکھے کہ اس نے اونٹ، گائے یا دنبہ قربان کیا ہے تو وہ غلام آزاد کرے گا اور جو شخص دیکھے کہ اس نے قربانی کی ہے اور وہ غلام ہے تو وہ آزاد ہو گا، اگر خواب دیکھنے والا قیدی ہو تو قید سے خلاصی پائے گا اور اگر یہ خواب مقروض دیکھے تو اس کا قرض ادا ہو گا، اگر فقیر ہو تو غنی ہو گا، اگر خوفزدہ ہو تو امن پائے گا،اگر اس نے حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔ اگر لڑنے والا ہو تو غالب ہو گا، اگر پریشان ہو تو اﷲ تعالیٰ اس کی پریشانی دور فرمائیں گے۔ اگر وہ خواب میں دیکھے کہ جیسے وہ اپنی قربانی کا گوشت لوگوں میں تقسیم کر رہا ہے تو وہ اپنے غموں سے نکلے گا اور عزت و مرتبہ پائے گا اور جو دیکھے کے گویا اس نے قربانی میں سے کچھ چرایا ہے تو وہ اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے گا اور بعض معبرّین فرماتے ہیں کہ مریض جب دیکھے کہ وہ قربانی کر رہا ہے تو یہ اس کی موت پر دلیل ہے اور بعض کا کہنا ہے کہ وہ مرض سے شفا پائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain