تازہ تر ین

خبریں کلینک میں ”السر “ کی بیماری اور اس کے حل بارے ڈاکٹر نوشین عمران کی تازہ ترین تحقیق

السر سے مراد جسم کے کسی بھی بیرونی یا اندرونی حصے پر زخم کا بن جانا ہے، عام طور پر السر سے مراد معدے کے اندر بننے والا زخم ہی ہوتا ہے، السر نہ صرف معدے بلکہ چھوٹی آنت کے ابتدائی حصے یا خوراک کی نالی میں بھی بن سکتا ہے، معدے کے اندر السر کو” گیسٹرک“ اور چھوٹی آنت کے السر کو”ڈیوڈینل السر“ کہا جاتا ہے، ابتدا میں زخم معمولی ہی ہوتا ہے، لیکن علامات ظاہر کردیتا ہے، جیسے جیسے زخم گہرا ہوتا ہے، علامات شدید ہوجاتی ہیں، گہرے زخم کے باعث معدے کی دیوار میں سوراخ ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے، السرکا زخم عموماً باربار یابہت زیادہ درد کم کرنے والی ادویات خاص کر اسپرین اور بروفن لینے سے ہوجاتا ہے، جوڑوں کے درد یا جسمانی درد کو کم کرنے والی دوائیں، سٹیرائڈز وغیرہ مستقل لینے سے بھی السر ہوسکتا ہے، خالی معدہ ادویات کھانے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے، زیادہ مرچ مصالے والے کھانے، سرخ مرچ، ترش اشیا بھی معدے کا السر پیدا کرتی ہیں، السر سمیت معدے کے کئی امراض کی وجہ نفسیاتی مسائل، ذہنی دباو¿، ڈپریشن، پریشانی بھی ہے، السر کی ایک بڑی اہم قسم سامنے آئی ہے اور وہ معدے میں” ہیلی کو بیکٹر پائی لوڑائی بیکٹریا ہے جسے عام طور پر” ایچ پائی لورائی“ ہی کہا جاتا ہے، جن افراد کو عام ادویات سے معدے کا السر ٹھیک نہ ہو انہیں، ایچ پی کا ٹیسٹ کروانا چاہئے، تاکہ اس بیکٹریا کا علاج بھی کیا جاسکے، سگریٹ، الکوحل کا استعمال بھی السر کی اہم وجہ ہیں، معدے کے السر میں مریض کو تقریباً تمام وقت معدے میں( بیٹ میں سینے کی ہڈی کے نیچے) ہلکا درد رہتا ہے، بھوک کی کمی، ڈکار، کھانے کے بعد متلی یا کھانے اوپر کی جانب آنے کا احساس، تھوڑاسا لگانے یا چند لقموں کی بعد ہی پیٹ بھرجانا یا اوپر تک کھانا آنے کی علامت، معدے میں جلن کوئی میٹھی چیز یا اینٹی السر دوا کے بعد بہتری کا احساس، اگر رات کے وقت درد کا احساس زیادہ ہو، درد پیچھے کمر کی جانب بھی محسوس ہو، کالے پاخانے آئیں، قے متلی رہتی ہو، بھوک کم ہوجائے، وزن کم ہوجائے تو معدے کے ساتھ چھوٹی آنت کا السر بھی ہوسکتا ہے، تشخیص کیلئے علامات کے علاوہ گیسٹرو سکوپی کی جاتی ہے، اگر خون کی قے ہو، باربار کالے پاخانے ہوں، درد بہت بڑھ جائے، پیٹ پھول جائے تو یہ السر کی پیچیدگی ظاہر کرتی ہے، السر کو ٹھیک کرنے کیلئے ان گروپس کی ادویات لی جاسکتی ہیں، اومی پرازول، لینسو پرازول، پرائی لوسپک، فیمو ٹیڈن لی جاسکتی ہیں، ایچ پی کی موجودگی کی صورت میں اضافی کلیئر تھرو مائسن، ایما کسل، فلیمل بھی لی جاتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain