تازہ تر ین

امریکہ میں 18سالہ نوجوان یونیورسٹی کا پروفیسر مقرر

لاس اینجلس(خصوصی رپورٹ)عموما 18 سال کی عمر میں طالب علم کالجوں اور جامعات کا رخ کرتے ہیں لیکن ہانگ کانگ کا ذہین ترین نوجوان مارچ تیان بوئی دیہار کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔18 سالہ مارچ تیان بوئی دیہار کے والدین کا تعلق انڈونیشیا سے تھا لیکن انہوں نے بہت عرصہ قبل ہانگ کانگ میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔ اگرچہ تیان خود کو غیرمعمولی طور پر ذہین نہیں سمجھتے اور بقول ان کے وہ زیادہ محنت بھی نہیں کرتے تاہم 2007 میں انہوں نے صرف 9 سال کی عمر میں اے لیول (جی سی ای)پاس کیا تھا اور جس میں انہوں نے ریاضی کے دو پرچوں میں اے گریڈ حاصل کیا تھا۔ عموما اس امتحان میں شریک طلبا کی عمر 16 سے 17 برس ہوتی ہے ۔تیان نے اس کے بعد ہانگ کانگ کی بیپٹسٹ یونیورسٹی سے 5 سال کا کورس 4 سال میں ہی مکمل کرلیا لیکن وہ یونیورسٹی کے تدریسی عمل اور معیار سے مطمئن نہیں تھے ، اس کے بعد وہ امریکہ گئے اور وہاں سے انہوں نے پی ایچ ڈی کی اور اب وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں معاون پروفیسر مقرر ہوئے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain