تازہ تر ین

پو لیس افسروں کے قاتلوں کا ایوان اعلیٰ میں موجودگی کا انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی کو رینجرز اور فوج کی بیساکھیوں پر کب تک چلایا جائے گا؟محکمہ پولیس کو بیساکھیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کاآخر اور90 کی دہائی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا،پولیس نے تن تنہا نہایت کامیابی سے آپریشن کیا، آپریشن کرنے والے سیکڑوں پولیس افسران کو سڑکوں پر شہید کیا گیا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران کو قتل کرنے والے ایوانوں میں بیٹھے رہے ہیں۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیس والے منہ چھپاتے رہے، کوئی وردی میں جانے کیلئے تیار نہیں تھا ان کا مورال گرگیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بنانے میں افراد کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ہمیں اپنا اپنا کرداراحسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا، اداروں میں بہتری لانا ایک دن میں ممکن نہیں ہے۔ آئی جی نے مزید کہا ہے کہ سندھ پولیس مین پہلی بار شفاف طریقے سے بھرتیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1861 کے قانون کے تحت 21ویں صدی میں کام نہیں کرسکتا۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ یہی وہ وجوہات تھیں جن کی وجہ سے شہر کو بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑا، دیکھنا ہوگا مجرم پکڑ سے کیوں دور رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain