تازہ تر ین

80 مرتبہ تحریر کے قابل جادوئی کاغذ تیار

نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکی انجینئروں نے ایسا انوکھا کاغذ تیار کیا ہے جس پر لکھنے کیلئے الٹراوائلٹ روشنی اور مٹانے کیلئے حرارت استعمال کی جاتی ہے اور اس پر بار بار 80 مرتبہ لکھا جاسکتا ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے پروفیسر یاڈونگ یِن اور ان کے ساتھیوں کے تیار کردہ کاغذ میں سالڈ سٹیٹ فوٹو ریورسیبل کلر سوئچنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے اور چھونے پر عام کاغذ جیسا دکھائی دیتا ہے ۔ اسے کسی بھی سیاہی کے بغیر بار بار صاف کرکے لکھا جاسکتا ہے ۔ اس طرح کاغذوں کیلئے درخت کاٹنے کے عمل کو بہت حد تک کم کرکے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ پھر عام کاغذ کو ری سائیکل کرنے کے عمل میں آلودگی ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس پر لگی روشنائی کیمیکل پر مشتمل ہوتی ہے اور وہ ماحول کا حصہ بن جاتی ہے ۔اس جادوئی کاغذ پر دو اقسام کی پرت لگائی گئی ہے ۔ ایک نیلا رنگ ہے جو اس وقت تک نظر نہیں آتا جب تک اس پر الیکٹران نہ ڈالے جائیں۔ دوسری پرت ٹیٹانیئم آکسائیڈ کی ہے جو الٹراوائلٹ روشنی پڑنے پر کیمیائی عمل کو تیز کرتی ہے جب ان دونوں پرتوں کو ملاکر کاغذ پر لگایا جاتا ہے تو وہ نیلا ہوجاتا ہے ۔کاغذ پر الٹرا وائلٹ (بالائے بنفشی) روشنی ڈالی جائے تو ذرات سرگرم ہو کر تصویر یا الفاظ کی صورت اختیار کرتے ہیں کیونکہ اس عمل سے الیکٹران خارج ہوتے ہیں اور نیلی سیاہی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسی طرح کاغذ پر نیلے پس منظر میں سفید تحریر بھی نقش کی جاسکتی ہے ۔کاغذ پر موجود لکھائی 5 روز بعد بتدریج دھندلی ہونے لگتی ہے لیکن اگر کاغذ کو 120 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کیا جائے تو دس منٹ میں لکھائی یا تصویر غائب ہوجائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain