تازہ تر ین

ارب پتی آدمی تمام دولت ملازم کو دے گیا، پوتے نے مقدمہ کر دیا

کاستریس(خصوصی رپورٹ)کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوسیا کے ارب پتی شخص لارڈ گلین کونر نے جاتے جاتے اپنی دولت خاندان والوں کی بجائے طویل عرصے سے اپنی خدمت کرنے والی ایک ملازم کو دے دی مگر یہ ملازم 2کروڑ پانڈ (تقریبا 2ارب 61کروڑ 45لاکھ روپے) کی دولت ملنے کے بعد بھی آج تک انتہائی پسماندہ زندگی گزار رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ملازم کا نام کینٹ ایڈونی ہے۔ لارڈ گلین نے اپنی وصیت میں بے مثال وفاداری اور خدمت کے صلے میں ایڈونی کو اپنی تمام جائیداد کا وارث تو قرار دے دیا لیکن اس کی موت کے بعد اس کے پوتے نے ایڈونی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا جو آج تک چل رہا ہے اور اس مقدمے کے باعث وہ اس دولت سے استفادہ نہیں کر سکتا، اور آج بھی ایک ٹوٹی پھوٹی کشتی میں ماہی گیری کرکے زندگی گزار رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایڈونی کا کہنا ہے کہ لارڈ گلین کے شاہی خاندان سے گہرے تعلقات تھے۔ شاہی خاندان کے افراد ان کی پارٹیوں میں آتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کی آخری رسومات ریاستی سطح پر ہوں لیکن مجھے ان کے خاندان نے ایسا نہیں کرنے دیا۔ جس طرح ان کے پوتے نے ان کے مرنے کے بعد ان کی کوئی بھی خواہش مجھے پوری نہیں کرنے دی اور ان کی وصیت کے خلاف بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے، ان کی لاش قبر میں بے چینی سے کروٹیں لیتی ہوگی۔ میں 18سال کی عمر سے لارڈ کی خدمت کرتا آ رہا ہوں۔ ان کی موت کے بعد بھی میں وہی کچھ کرنا چاہتا تھا جو وہ چاہتے تھے۔ نجانے کیوں ان کے خاندان والے اس پر رضامند نہیں ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن ان کی وصیت پر عملدرآمد ہو گا اور میں بھی اپنے خاندان کو ایک خوشحال زندگی دے سکوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain