مکہ مکرمہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب ایک شخص نے پیٹرول کے ذریعے خودسوزی کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کرلیا۔ سعودی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔جس کا ذہنی توازن درست دکھائی نہیں دے رہا ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔