روس (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ اسرائیلی وزیر داخلہ بھی پورے اداکار نکلے جنہوں نے الیکشن مہم کے دوران رونے کی اداکاری کرنے کیلئے آنکھوں پر پیاز مل لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ آریا دیری نے 2015ءکی انتخابی مہم میں اپنے مرحوم ساتھی کی یاد آنے پر لوگوں کے سامنے رونے کا بہانے کرنے کیلئے پیازکاٹ کر آنکھوں پر لگا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر داخلہ آریا دیرے نے رونے کی جھوٹی اداکاری کرنے اور اس میں سچائی پیدا کرنے کیلئے اپنی آنکھوں پر پیاز لگا لی جس سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور یوں دیکھنے والوں کو لگا جسے وہ واقعے اپنے مرحوم ساتھی کی یاد میں گریا زاری کر رہے ہیں تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ ان کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر بے حد نالاں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مرحوم شخص کی فیملی کی جانب سے بھی آریا دیری پر طنز کی جا رہی ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/onion-1.jpg)