تازہ تر ین

کامیابی پر کیا کرتے ہیں؟, وزیراعظم کا مخالفین کو بڑا پیغام

شیخوپورہ (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت کا پھل ملنے پر فیتہ کاٹیں تو مخالفین برداشت کریں، خوشی ہے ہماری محنت رنگ لارہی ہے،ہمیں پھل ملنے کی خوشی ہے لہذا اگر فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے، اﷲ نظر بند سے بچائے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے یہ دنیا کہہ رہی ہے، ماضی میں پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے والے اب اس کی تعریف کررہے ہیں، عالمی جریدوں میں پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا جارہا ہے، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے، مخالفین ملک کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، دس ہزار میگا واٹ بجلی رواں سال سسٹم میں شامل ہوجائے گی،سب چیزیں وقت سے پہلے مکمل کرنی ہیں، مزا تو تب آئے گا جب کسانوں کو بجلی دو سے تین روپے یونٹ میں میسر ہوگی،یہ وہ راستے ہیں جن کی طرف ہم جانا چاہتے ہیں،موٹر ویز کے منصوبے کو بھی ماضی کی حکومتوں نے جان بوجھ کر بند کیا۔وہ شیخوپورہ میں بھکھی پاورپلانٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میرے لئے خوشی کا موقع ہے کہ ہماری محنت رنگ لارہی ہے‘ سوا سال پہلے یہاں آئے تھے شہباز شریف بھی ساتھ تھے یہاں ہم فصلوں کے درمیان کھڑے تھے اور آج سوا سال کے بعد جو کچھ دیکھ رہے ہیں اعتبار نہیں آرہا ہے کہ سوا سال میں یہ سب کچھ ہوسکتا ہے۔ یہ منصوبہ 84فیصد مکمل ہوچکا ہے چند مہینوں میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ یہ انہونی سی بات ہے جس کے لئے شہباز شریف کو مبارکباد دونگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام انجینئرز ‘ چائنیز دوستوں اور کارکنوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی والے منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ اس منصوبے میں جو بچت ہوئی ہے وہ بھی ایک مثال ہے کہ اتنی بچت کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ماضی میں مہنگے منصوبے بنے یہ لاگت ان سے کم ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ موٹر ویز کے منصوبے کو بھی ماضی کی حکومتوں نے جان بوجھ کر بند کیا دوسری حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ورنہ ہم اس کو مکمل کرکے جاتے۔ پاکستان اس طرح کے ادوار سے گزرا ہے کہ منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کو لاہور سے کراچی تک لے جایا جارہا ہے گوادر کو کوئٹہ کے ذریعے خیبر پختونخوا سے ملا رہے ہیں۔ ہم چترال میں لواری ٹنل بنا رہے ہیں۔ 27ارب روپے اس پر خرچ کیا جارہا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ ہم نے بنایا جسے بعد میں چھوٹا کردیا گیا اب اس کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موٹر ویز‘ ایئرپورٹس اور میٹرو بس بنائی اسلام آباد کا ایئرپورٹ بھی اس سال بن جائے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے بنے گا جسے سی پیک میں شامل کردیا ہے۔ بلوچستان میں ترقی دیکھیں‘ گوادر میں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اﷲ نظر بند سے بچائے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے یہ دنیا کہہ رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاءمیں نمبر ون ہے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھل ملنے کا وقت آرہا ہے جب پھل مل رہا ہے تو دیکھو محنت کی ہے تو فیتے کاٹ رہے ہیں اگر فیتہ نہ کاٹیں تو اور کیا کریں ۔ فیتہ کاٹ رہے ہیں تو برداشت کرو۔2013 میں ایسے لگ رہا تھا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف بجلی کو سستا کرنا بھی ہے جب ہم آئے تھے ایسے پلانٹ بھی تھے کہ بجلی 18 روپے تک فی یونٹ تھی جبکہ آج چھ روپے 36پیسے ہے۔ اس کے علاوہ کوئلے کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں۔ تھر میں بھی کوئلے کے کارخانے بنا رہے ہیں بجلی سستی ہوگی تو کسانوں کو بھی سستی بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزا تو تب آئے گا جب کسانوں کو بجلی دو سے تین روپے یونٹ میں میسر ہوگی۔ یہ وہ راستے ہیں جن کی طرف ہم جانا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی ایسی حکومت ہوتی جسے بجلی کے بارے میں اور ملک کے بارے میں خیال نہ ہوتا تو لوڈشیڈنگ کہیں زیادہ ہوجاتی۔ انہوں نے اپنی حکومت کا دوسری حکومتوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آتا ہے اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے اسے ملک کی کوئی فکر نہیں ہوتی جبکہ دوسری حکومت آتی ہے تو وہ زیادہ رفتار کے ساتھ منصوبے لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے والے اب اس کی تعریف کررہے ہیں عالمی جریدوں میں پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا جارہا ہے۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعظم پاکستان محمد نوازشرےف اوروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج شےخوپورہ مےںگےس کی بنےاد پر لگنے والے 1180 مےگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کادورہ کےا اورمنصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےا۔وزےراعظم اوروزےراعلیٰ نے پلانٹ کے مختلف حصے دےکھے اورمنصوبے پر کام کی رفتار پراطمےنان کااظہار کےا ۔قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے چےف اےگزےکٹوآفےسر احدچےمہ نے وزےراعظم اوروزےراعلیٰ کو منصوبے پر کام کی رفتار کے بارے مےں برےفنگ دی۔وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پرموجودتھے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے بھکی گےس پاور پلانٹ کے دورے کے بعد منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل کے نئے رےکارڈ بننے جارہے ہےں اور توانائی کے منصوبے پاکستان کی 70سالہ تارےخ کے تما م رےکارڈ توڑ دےں گے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف نے مارچ2015ءمےں گےس کی بنےاد پر لگنے والے ان منصوبوں کا وےژن دےا تھا ۔ بھکی ،بلوکی اورحوےلی بہادرشاہ مےں گےس کی بنےاد پر لگنے والے 3600مےگاواٹ کے پاور پلانٹ تکمےل کے مراحل مےں ہےں اوران منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان کے 20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں اےسے بڑے منصوبوں کی تکمےل کے حوالے سے کوئی مثال موجود نہےں ہے جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہو۔انہوںنے کہا کہ بجلی کی قلت سے پنجاب،سندھ،بلوچستان، خےبرپختونخواہ،آزاد کشمےر ،گلگت بلتستان اور وطن عزےز کا ہر علاقہ متاثرہوا اوراب توانائی کے منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان بھر کے عوام کو فائدہ ہوگا۔توانائی کے منصوبے جس تےزرفتاری ،اعلی معےار اورشفافےت سے مکمل کےے جارہے ہےں، ےہ پاکستان کی 70سالہ تارےخ کے تمام رےکارڈ توڑ دےں گے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی تارےخ مےں اےسی کوئی مثال موجود نہےں کہ کسی منصوبے مےں تاخےر نہ ہوئی ہولےکن وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں توانائی کے منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہونے جارہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے لئے آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ وزےراعظم پاکستان بھکی گےس پاور پلانٹ کے منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےنے کےلئے تشرےف لائے ہےں اورانہوں نے منصوبے کے بارے مےں تفصےلات معلوم کی ہےں۔انشاءاللہ وزےراعظم محمد نوازشرےف اگلے ماہ گےس ٹربائن کی افتتاحی تقرےب مےں دوبارہ ےہاں آئےں گے۔انہوںنے کہا کہ 1180مےگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کی پہلی گےس ٹربائن اگلے ماہ بجلی کی پےداوار شروع کردے گی۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف نے توانائی منصوبوں کی تکمےل کے حوالے سے جو تارےخی کردارادا کےا ہے، اسے تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پاکستان کے عوام اسے ہمےشہ ےاد رکھےں گے،بلاشبہ وزےراعظم محمدنوازشرےف کی قےادت مےں توانائی منصوبوں کی تکمےل کےلئے دن رات کام کےا جارہا ہے اور آپ کی ٹےم دن رات کام کررہی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے اےسے تارےخ ساز سنگ مےل عبور کےے گئے ہےں جس کا ذکر مےں اگلے ماہ ےہاں گےس ٹربائن کی افتتاحی تقرےب مےں کروں گااوراس حوالے سے اہم انکشافات کروں گا۔ وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی ادارے اوروزےراعظم آفس سے ہمےں توانائی منصوبوں کے حوالے سے بھر پور سپورٹ مل رہی ہے اور اس تعاون پر ہم ان کے شکرگزار ہےں۔ پنجاب حکومت اورترکی کی معروف کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے مابےن قائد اعظم سولر پارک ، بہاولپور میں200مےگاواٹ کاسولرمنصوبہ لگانے کیلئے آج یہاں مفاہمت کی ےادداشت پردستخط کی تقرےب منعقد ہوئی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف ماڈل ٹاو¿ن مےں منعقدہ مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط کی تقرےب کے مہمان خصوصی تھے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے سےکرٹری توانائی اسدالرحمان گےلانی جبکہ ترک کمپنی کے ڈپٹی جنرل منےجراحمت ےگمور اوزڈےمرنے مفاہمتی ےاداشت پر دستخط کےے۔معاہد ے کے تحت ترک کمپنی قائد اعظم سولر پارک بہاولپور مےں 200مےگاواٹ کا سولر پلانٹ لگائے گی جبکہ پنجاب حکومت اس ضمن مےں ترک کمپنی کو ہر ممکن سہولتےں فراہم کرے گی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی کمپنی کےساتھ آج ہونے والا معاہدہ ملک سے اندھےرے دور کرنے مےں مدد گار ثابت ہوگا-پاکستان اورترکی کے درمےان تارےخی دوستی معاشی تعاون مےںڈھل رہی ہے اورآج اےک تارےخ ساز دن ہے کیونکہ200مےگاواٹ سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی قےمت 5.15سےنٹ(تقرےباًسواپانچ روپے فی ےونٹ) ہوگی اوراس سولر منصوبے کےلئے سواپانچ روپے فی ےونٹ لاگت حاصل کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔سواپانچ روپے فی ےونٹ لاگت کے اعتبار سے ےہ سولر منصوبہ پاکستان کا سب سے بہترےن منصوبہ ہے حالانکہ اس وقت نےپر ا کا ٹےرف ساڑھے دس سےنٹ پر ہے جو ہوا سے باتےں کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ترکی کی کمپنی کے مابین چند روز قبل بھی 100 میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا معاہدہ طے پایاہے اور یہ منصوبہ جون میں مکمل ہو گا جبکہ آج ہونے والے اس معاہدے کے تحت لگایا جانے والا منصوبہ دسمبر 2017 ءمیں مکمل ہو گا اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی سے پاکستان اورپنجاب مےں روشنیاں جگمگائےں گی ، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی میں آئے گی اور عوام کو سستی بھی ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اوکاڑہ کے قرےب ٹرےن کی رکشہ کو ٹکر سے قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقےن سے ہمدردی اوراظہار تعزےت کےاہے۔وزےراعلیٰ نے انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو علاج معالجے کی بہترےن سہولتےں فراہم کی جائےں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain