تازہ تر ین

ایان اب تک نہیں مانی پی پی کی اہم شخصیت نے راز کھول دیا

سکھر، اسلام آباد، لاہور (نمائند گان خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شوکت بسرا کے خلاف ماڈل ٹاﺅن طرز کی دہشتگردی آمرانہ حکمرانی ہے، مجرموں کو پکڑا جائے ورنہ سمجھا جائے گا کہ حملہ سیاسی دہشتگردی ہے،سیاسی دہشتگردی سے ملک و قوم کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ شوکت بسرا کے مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی،متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو معطل کیا جائے، میڈیا کے ذریعے سب اچھا کہنے سے سب اچھا نہیں ہوجاتا،شوکت بسرا کے خلاف ماڈل ٹاﺅن طرز کی دہشتگردی آمرانہ حکمرانی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءو سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کیلئے پانامہ لیکس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے وہ نامکمل منصوبوں کا بھی افتتاح کررہے ہیں‘ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے دور میں جب توہین عدالت کیس میں ان کو محسوس ہوا کہ یہ نااہل ہوں گے تو انہوں نے موٹر وے کا افتتاح کیا تھا۔ شوکت بسرا پر حملے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو پاکستان پیپلزپارٹی کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے اس لیئے وہ روزانہ کسی نہ کسی منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں اب کو قطری خط بھی نہیں بچا پائیں گے۔ نواز شریف کے پاس منی ٹریل کا کوئی ثبوت نہیں ہے کیا پیسہ اونٹوں پر لادھ کر لے جایا گیا اس ہوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ منصوبوں کے افتتاح کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں لوگوں کو بتائیں کہ ہم نے اپنے دور میں بہت کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے وزیر کہہ رہے ہیں اگر وزیراعظم کو کچھ ہوا تو پتہ نہیں کیا قیامت آجائے گی اب پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے کتنی کرپشن کی ہے اب ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن عدالتی نظام میں تبدیلی لائے بغیر کچھ فرق نہیں پڑنے والا۔ ہمارا معاشرہ کرپشن زدہ ہوگیا ہے۔ آصف علی زرداری کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔ ہمارے ملک میں اشرافیہ کو سزا نہیں ملتی۔ سزا ملتی ہے تو سیاسی انتقام کی بدولت یا غریب کو اب بھی اگر جوڈیشری میں تبدیلی نہ آئی تو عوام مشتعل ہو جائیںگے۔ بھٹو ازم مجھے اجازت دیتا ہے احتجاج کیلئے خود سڑکوں پر نکلوں گا۔ ایان علی سے ابھی تک معلوم نہیں کرسکے کہ رقم کس کی تھی۔ اسحاق ڈار نے اتنی جلدی کیسے قبول کرلیا کہ منی ٹریل میاں فیملی کی تھی۔ ہمارے ملک میں ادارے بہت کمزور ہیں یہ پنجاب میں کرپشن میاں شہبازشریف نے شروع کی ہے مریم کو تو انہوں نے استعمال کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain