تازہ تر ین

پی پی کا عوامی تحریک اور جماعت اسلامی سے انتخابی اتحاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات کیلئے جماعت اسلامی اور عوامی تحریک سے انتخابی اتحاد کے سلسلے میں غور کر رہی ہے، پیپلزپارٹی قیادت کے قریبی ساتھی نے کہا دونوں جماعتوں کو اس حوالے سے قائل کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی اور عوامی تحریک سے بات چیت ہوئی ہے مستقبل قریب میں ہمارا غیرمتوقع اتحاد ہوگا۔ ماڈل ٹاﺅن متاثرین کے حوالے سے بلاول کا حالیہ بیان بھی متاثرین کو مطمئن کرنے کیلئے ہے، جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ ان کی پارٹی کے کسی بھی دیگر جماعت کے لئے دروازے کھلے ہیں، اتحاد کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے، ہمارے رابطے رہے ہیں الیکشن میں ابھی وقت ہے اس وقت تک کئی جوڑ توڑ ہونگے رحمان ملک نے کہا زرداری نئے اتحاد کیلئے کام کرتے رہے ہیں عشرت العباد اس وقت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے زرداری چند دنوں میں واپس آ کر نئے اتحاد کے لئے کوششیں شروع کریں گے، مشرف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain