تازہ تر ین

”شوگر (ذیابطیس )اگر لمبا عرصہ کنٹرول نہ ہو تو پیچیدگیوں کا باعث بن جاتی ہے “

ذیابیطس اگر لمبا عرصہ تک کنٹرول نہ ہو اور اس کا لیول بڑھا رہے تو یہ جسم میں کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے۔ اگر چھوٹی یا باریک خون کی نالیوں پر اثر ہوتو یہ مائکرویسکیولر کہلاتا ہے جو عام طور پر آنکھوں، گردوں اور نسوں پر ہوتا ہے۔ بڑی خون کی نالیاں خراب ہوں تو میکرو ویسکیولر ہو گا جس میں دل، دماغ اور ٹانگوں پر پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ آنکھوں پر ذیابیطس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔ اکثر بینائی جانے کی بڑی وجہ ذیابیطس ہی ہوتی ہے۔ آنکھ کے پردے پر ذیابیطس کا اثر بہت آہستہ آہستہ ہوتا ہے جس سے عینک کا نمبر بڑھتا جاتا ہے۔ بعض اوقات وقت سے پہلے سفید موتیا بھی ہو سکتا ہے۔ آنکھ کے پردے کے خراب ہو جانے پر بینائی بہت کم رہ جاتی ہے اس لئے ذیابیطس کے مریض سال میں کم از کم ایک بار آنکھوں کا مکمل معائنہ ضرور کروائیں جس میں صرف نظر کا معائنہ نہیں بلکہ آنکھ کے پردے کا بھی چیک اپ ہو۔ لمبے عرصے تک ذیابیطس ہونے سے گردوں کی خون کی نالیاں سخت ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گردے پوری طرح سے خون کو صاف نہیں کر پاتے۔ جیسے جیسے گردوں میں فلٹر کرنے کی صلاحیت کم ہو تو پیشاب میں پروٹین آنے لگتی ہے جو پیشاب کے ٹیسٹ پر پتہ چل سکتی ہے۔ ذیابیطس کا گردوں پر مضر اثر معلوم کرنے کا سب سے سستا طریقہ پیشاب کا ٹیسٹ ہے جس میں پروٹین یوریا کی موجودگی چیک کی جاتی ہے۔ ذیابیطس کی ایک اور پیچیدگی نسوںپر اثر ہے۔ ہاتھوں، بازوﺅں، ٹانگوں میں محسوس کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ ٹانگیں خاص کر پیر سُن رہتے ہیں، کھڑے ہونے پر چکر آتے ہیں، ٹانگیں درد کرتی رہتی ہیں، دست لگ جاتے ہیں، قے متلی رہتی ہے، کمزوری ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس میں پاﺅں پر جوتا، تنگ جرابیں، پاﺅں میں چھالے، کیل یا پن کا لگ جانا ہے۔
ذیابیطس بڑی خون کی نالیوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ نالیاں سخت ہو جانے سے سب سے پہلے ٹانگوں پر اثر پڑتا ہے۔ خون کی گردش کم ہو جاتی ہے۔ پاﺅں ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔ چلنے پر پنڈلی ران اور کولہوں میں درد ہوتا ہے۔ دل کی نالیاں سخت ہو جانے سے دل کو آکسیجن کم ملتی ہے اور انجائنا کا درد رہتا ہے۔ اگر نالیاں مکمل بند ہو جائیں تو ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے خاص کر ان افراد میں جن کا کولیسٹرول بڑھا ہو۔ ایسے ہی دماغ میں خون کی نالیاں بند ہو جانے یا کسی حصے کو آکسیجن نہ ملنے سے فالج ہو سکتا ہے۔ذیابیطس کے مریض شوگر کنٹرول، بلڈ پریشر کنٹرول، سگریٹ تمباکو سے پرہیز، متناسب وزن، ورزش یا واک کے ذریعے خود کوذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain