تازہ تر ین

پنجاب حکومت اور عالمی بنک کا اجلاس, عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کی زیر صدارت عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے قائم مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں پائیدار بنیادوں پر خوشحالی لانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے متعدد تجاویز اور سفار شات کی اصولی منظوری دی گئی اور پنجاب حکومت اور عالمی بینک کے مابین زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے ، زرعی معیشت کے استحکام اور پانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں اوراس پروگرام کے تحت زرعی مارکیٹنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور گندم خریداری نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ گندم خریداری نظام میں اصلاحات لا کر ہر سال ہونے والے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ مارکیٹ ریفارمزسے زراعت کے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر مربوط زرعی خدمات کی فراہمی کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ خواتین اور نوجوانوں کو زراعت کے حوالے سے تربیت کی فراہمی سے ایگروبزنس کو فروغ مل سکتا ہے ۔ سمارٹ پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور زرعی تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق کے عمل میں نجی شعبہ کی شراکت اور کاشتکاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سیڈ ٹیکنالوجی مہیا کرنے کیلئے بین الاقوامی اور مقامی سیڈکمپنی سے اشتراک بڑھایا جائے گا ۔ گندم کو ذخیرہ کرنے کے لئے جدید گندم کے گودام بنائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بینک زراعت کے فروغ اور پانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے پیکیج دیئے ہیں ۔ زرعی معیشت کے فروغ اور کسانوں کو خوشحال بنانے کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ کھاد اور پانی کے درست استعمال کے حوالے سے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کا مضبوط پارٹنر ہے اور زراعت، آبپاشی اور ایگریکلچرمارکیٹنگ کی مضبوطی میں عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لئے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر کی بڑی افادیت ہے۔ پنجاب حکومت ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر چکی ہے اور اس ضمن میں چوتھے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی سے دیہی و زرعی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل اور زراعت کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے ۔انہو ںنے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہو گااور میں خود اس کی صدارت کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سانگ تاجی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر انتہائی تیزی سے کام کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تاجی اور ا ن کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کا نیا شاہکار بنے گا۔ دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی بھی بجلی کا منصوبہ اتنے کم عرصے میں مکمل نہیں ہوا۔انہو ںنے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے مقررکردہ وقت دسمبر 2017 سے 6 ماہ قبل مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سپیڈ کے حوالے سے نیا ورلڈ ریکارڈ بنے گا۔اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم عرصے میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ساہیوال کول پاو رپلانٹ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں محنت، امانت، دیانت، شفافیت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔چین پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چین کی پاکستان میں تاریخ ساز سرمایہ کاری وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے شہر استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کے ٹرانسپورٹیشن یونٹ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک نظام بہتر بنانے، ٹریفک ری انجینئرنگ، پارکنگ نظام کی بہتری ، ٹریفک پلاننگ اور روڈ انجینئرنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ دوستی کا رشتہ مفیدمعاشی تعاون میں بدل رہا ہے اورترکی نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ استنبول میں ٹریفک کا بہترین نظام موجود ہے۔ہم ترک بھائیوں کی جانب سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔پنجاب حکومت اس ضمن میں ترک بھائیوں کو ہرقسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ٹریفک کے پورے نظام میں بہتری کیلئے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ترک ماہرین کی ٹیم ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے جو قابل عمل سفارشات پیش کرے گی ان پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہترین ٹریفک نظام مہذب معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ٹریفک کو رواں دواں رکھ کر وقت اور ایندھن کی بچت کی جاسکتی ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت آج ےہاںاجلاس منعقد ہوا ،جس مےںسالٹ رےنج مےں کول پاور پلانٹ کےلئے کوئلے کی دستےابی ،مائننگ اوردےگر امورپرغورکےاگےا۔جرمن کنسلٹنٹ جوہان گوٹسزنے منصوبے کےلئے کوئلے کی دستےابی اورمائننگ تکنےک کے حوالے سے برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سالٹ رےنج مےں کول پاورپلانٹ کی منصوبہ بندی کی ہے ۔منصوبے کےلئے کوئلے کی مائننگ ،ٹرانسپورٹےشن اوردےگرامورکے حوالے سے 45روز مےں واضح لائحہ عمل مرتب کےا جائے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں کوئلے کے وسےع ذخائر موجود ہےں جنہےں کول پاور پلانٹس کےلئے بروئے کار لانا ہے ۔ماہرےن کی مشاورت اورسفارشات کی روشنی مےں اس جانب تےزرفتاری سے آگے بڑھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوئلے کی ماڈل مائننگ سود مندہے اورماہرےن کی تجاوےز کی روشنی مےں اس کا جائزہ لےاجائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain