تازہ تر ین

پاکستان 2025ء تک دنیا کی پہلی معیشتوں میں, وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق اتفاق رائے حاصل کیا جارہا ہے اس سے متعلق تمام قیاس آرائیاں غلط اور بے بنیاد ہیں۔جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاوس نے فاٹا اصلاحات سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق میری ہدایت پر تمام فریقین سے مشاورت کی گئی حکومت قبائلی عوام کو خودمختار بنانے کیلئے اتفاق رائے حاصل کررہی ہے فاٹا اصلاحات سے متعلق تمام قیاس آرائیاں غلط اور بے بنیاد ہیں اس معاملے پر فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 20 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے، پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے، حکومت اپنے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا تھا مگر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کا عزم کیا ،آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقعات سے زیادہ ترقی کررہی ہے ،ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کر رہے ہیں، چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام چل رہا ہے ۔اسلام آباد میں امریکا ، برطانیہ ، چین اور اٹلی سمیت 14ممالک کے 38 کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ آپ کا پاکستان کا دورہ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مختلف زونزقائم کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول دے رہے ہیں اور پائیدار معاشی اصلاحات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ۔2025ءمیں پاکستان دنیا کی پہلی 20 معیشتوں میں شامل ہو جائیگا اور پرائس واٹر ہاو¿س کوپرس ( پی ڈبلیو سی) نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو 2030 کی دنیا کی 32 بڑی معیشتوں میں جگہ دی ہے۔، ملک میں ترقی کیلئے کثر الجہت اصلاحات کررہے ہیں ،وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی افراط زر میں کمی آئی ہے اور رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے جبکہ خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہوکر4.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غربت میں کمی واقع ہورہی ہے اور متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ ہورہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم 2013میں آئے تومعیشت کی بہت بری حالت تھی مگر موجودہ حکومت کی پائیدارمعاشی اصلاحات کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،غیر ملکی سرمایہ کاری لا نے کیلئے پرعزم ہیں اورملک میں اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں ، پاکستانی معیشت عالمی اداروں کی توقعات سے زیادہ ترقی کررہی ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز ماحول اور مراعات دی جارہی ہیں ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے صنعتی زونز بھی قائم کیے جارہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں 50ہزار کی حد عبور کرلی ہے اور پاکستان کے سٹاک مارکیٹ کا اب خطے کی بڑی منڈیوں میں شمار ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب کہ پاکستان یورپ اور امریکی منڈیوں میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔صنعتی شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے سال 2016-2015 کے دوران اپنی معیشت میں 6.8 فیصد اضافہ کیا، جب کہ رواں برس اس میں مزید بہتری کی امید ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا، اور ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نوازشریف نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام جاری ہے اور اقتصادی راہداری کے تحت 55ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور سی پیک کے تحت ملک میں صنعتی زونز ، شاہراہیں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہورہی ہے ، سی پیک سے گوادر اورچین منسلک ہو جائیں گے ، سی پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کردے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور ہم دنیا کے ساتھ تجارت کے ہر وقت تیار ہیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو وزیراعظم آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے وفاق ساڑھے 3 ارب روپے فراہم کرے گا جبکہ صوبے بھی اس مقصد کے لئے اتنی ہی رقم دیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون زاہد حامد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خصوصی بچوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کر رکھا تھا۔ پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے خصوصی بچوں سے بھی ملاقات کی ہے، ان سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج گرین پاکستان ڈے ہے، اﷲ کے فضل و کرم سے ہر سال اس دن کو منائیں گے۔ ملکی تاریخ میں ہر سال 9 فروری کو درخت لگانے کے حوالے سے خصوصی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پورے ملک میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ یہ تمام مقامی نسل کے درخت ہوں گے، باہر سے پودے نہیں منگوائے جائیں گے کیونکہ مقامی درخت ماحولیات کے حوالے سے زیادہ بہتر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو سرسبز بنانا بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ جنگلات کٹنے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس مقصد کے لئے ساڑھے3 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ صوبے بھی اس پروگرام کے لئے اتنے ہی فنڈز فراہم کریں گے۔ پروگرام کا پیسہ صوبوں میں بھی خرچ ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس پروگرام سے ملک میں انقلاب بر پا ہوگا اور ماحولیات کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس پروگرام کی نگرانی کرے گی۔ یہ پروگرام صوبوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی اس پروگرام کا آغاز ہوگا۔ جنگلات اور جنگلی حیات پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کے لئے صحت و تندرستی کی دعا کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain