تازہ تر ین

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری۔۔۔

اسلام آباد (آن لائن) بانی ایم کیوایم کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کے حکم سے ایف آئی اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیاگیا۔جمعرات کے روز بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری حکم نامہ ایف آئی اے کو موصول ہوا، وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیوایم کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جائے اور لیون فرانس میں انٹرپول ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کیا جائے، تحریری حکم نامے میں بانی ایم کیوایم کے خلاف درج مقدمے کی دفعات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain