واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں سے متعلق اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ آ گیا۔ امریکی عدالت نے ویزا پابندی کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔7 مسلمان ممالک کے روکے گئے شہریوں کو امریکہ آنے کی کھلی اجازت مل گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو سیاٹل کی مقامی عدالت نے معطل کردیا تھا۔ اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔ سفری پابندی کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں جائیگا۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں فیصلہ ٹائی ہونے کی صورت میں اپیل کورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔
