تہران (خصوصی رپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے زمین سے فضامیں مارکرنے والے ایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے زمین سے فضامیں مارکرنے والے ایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا ہے۔ کم فاصلے تک مارکرنیوالے میزائل نے 56کلومیٹر دور ہدف کونشانہ بنایا۔ ایران پر دباﺅ بڑھانے کے لیے امریکا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غورکررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ ایرانی زمین شام یا کسی اورملک میں بھی دہشت گردوں پر حملوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ امریکی اہلکارکے حوالے سے روسی میڈیانے دعوی کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا امکان ہے اور ایسے طریقے تلاش کیے جارہے ہیں کہ ایران پر اضافی دباﺅ ڈالا جاسکے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے جنوری میں کیے گئے میزائل تجربے کے بعدایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں۔
