تازہ تر ین

خواب میں آیات مبشرات پڑھنا …. تعبیر دیکھئے خبر میں

اگر آیات رحمت پڑھتا ہے اور پڑھنے والا میت ہے تو وہ اﷲ تعالی کی رحمت میں ہے اور اگر وہ آیات عذاب پڑھتا ہے تو وہ اﷲ تعالیٰ کے عذاب میں ہے اور اگر آیات انذار(ڈرانے دھمکانے والی آیات) پڑھتاہے اور خواب دیکھنے والا زندہ ہے تو ان آیات نے اسکو کسی ممنوع اور ناپسندیدہ کام کے ارتکاب سے ڈرایا ہے اور اگر آیات مبشرات (خوشخبری والی) پڑھتا ہے تو ان آیات نے اسکو خیرو بھلائی کی خوشخبری دی ہے۔ جو شخص دیکھے کہ وہ آیت پڑھتا ہے جب عذاب والی آیت ( یعنی جس میں عذاب کا ذکر ہے) پر پہنچا ہے تو اس کا پڑھنا اس کے لئے دشوار ہوا ہے تو اس شخص کو خوشی حاصل ہو گی اور جو شخص دیکھے کہ وہ آیت عذاب پڑھتا ہے اور جب وہ آیت رحمت پر پہنچا ہے تو اسکو پڑھنے کے لئے تیار نہیں ہوا ہے تو وہ سختی میں پڑا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain