تازہ تر ین

جانباز خان انڈیا سے فرار ہو کر پاکستان پہنچ گیا …. الرٹ جاری

سری وجے نگر(خصوصی رپورٹ)بھارتی پولیس کی جانب سے پکڑا جانے والا مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر جان باز خان بھارتی قید سے فرار ہوگیا ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بے زبان کبوتروں سے بھی خوف زدہ رہتی ہیں، کوئی بھولا بھٹکا کبوتر یا باز سرحد پار کرجائے تو اسے جاسوس قرار دے کر قید کرلیا جاتا ہے۔گزشتہ ہفتے بھی بھارتی پنجاب کے ضلع سری گنگا نگر میں ایک کبوتر پکڑا گیا جس پر بھارتی پولیس نے پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگایا اور پنجرے میں قید کرلیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق کبوتر کے پاﺅں میں ایک چٹ بندھی تھی جس پر ڈبل فائیو فور سیون جانباز خان اور ایک فون نمبر لکھا تھا ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج ایک کانسٹیبل نے غلطی سے پنجرہ کھولا تو کبوتر فرار ہوگیا اور دوبارہ پاکستان چلا گیا ۔بھارتی پولیس اس سے پہلے بھی کئی بار کبوتر پکڑ کر ان پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام عائد کرچکی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain