تازہ تر ین

ٹرمپ کی بیٹی سے شرمناک حرکت …. باپ کی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ)ٹرمپ کی حرکتوں کا خمیازہ بیٹی کو بھی بھگتنا پڑگیا۔ امریکا کے بڑے فیشن مراکز کا ایوانکا کے ملبوسات رکھنے سے انکارکردیا، ڈونلڈ ٹرمپ انکار کرنے والوں پر برسے تو احتجاج زور پکڑ گیا، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگادیا ادھر وائٹ ہاﺅس بھی ٹرمپ کے خاندان کی وکالت پر اتر آیا۔تنازعات میں گھرے امریکی صدر ، بیٹی کے کاروبارکی حمایت میں بیان دے کرنئی مشکل میں پھنس گئے۔اسٹورچین کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ برانڈ کے ملبوسات اورجیولری کی فروخت روکنے کے اعلان پرڈونلڈ ٹرمپ نے سخت تنقید کی اورکہا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔وائٹہاﺅس کے ترجمان اسپائسرکا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ نارڈاسٹروم کی کارروائی صدرکی بیٹی پر حملہ ہے۔ کسی کو صدرٹرمپ کی پالیسیوں سے تشویش ہے تو ہو لیکن ان کے اہل خانہ کے ساتھ زیادتی ناقابل قبول ہوگی۔ صدرٹرمپ بطور باپ اپنی بیٹی کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈیموکریٹس رہنماﺅں نے صدرٹرمپ کے اپنی بیٹی کے بزنس کی حمایت میں بیان کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے اپنے خاندان کے وسیع وعریض بزنس کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا ہے۔لبرل واچ ڈاگ کے صدررابرٹ وسمین نے کہا کہ صدرٹرمپ نے اپنے فیملی بزنس سے دوررہنے اوراس سے متعلق کچھ نہ کہنے کا کہا تھا۔ایوانکا کے بزنس پران کا ردعمل اس دعوے کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain