تازہ تر ین

ایفل ٹاور پر دہشت گردی کے بادل چھا گئے

پیرس(ویب ڈیسک )فرانس کی حکومت نے سیاحت کے مرکزایفل ٹاورکودہشگردی سے بچانے کا منصوبہ تیارکر لیا جس کے تحت ٹاورکے اردگرد انتہائی مضبوط شیشے کی تقریباً8فٹ اونچی دیواربنائی جائیگی۔پیرس کے میئرکے دفترسے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایفل ٹاور کے گردپہلے سے سکیورٹی مقاصد کیلئے بنائی گئی دھاتی خاردارتاروں کو ہٹادیاجائیگا اوراس کی جگہ مجوزہ شیشے کی دیوارکھڑی کی جائیگی۔ اس منصوبہ پرلاگت کا تخمینہ21ملین ڈالرلگایاگیاہے اوراس پرکام رواں سال کے آخرمیں شروع کر دیا جائیگا۔واضح رہے کہ پیرس میں دہشتگردوں کی طرف متعدد بارحملوں کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ نومبر2015میں ایک حملہ میں 130افراد ہلاک بھی ہوگئے تھے۔ایفل ٹاورکے گردموجود خاردار تاریں گزشتہ سال یوروفٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پرسکیورٹی کیلئے لگائی گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain