پیرمحل(خصوصی رپورٹ) بڑی مونچھوں کا دعویٰ، نام گنیز بک آف ورلڈ میں درج کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ پر واقع گاﺅں 321گ ب کھمان والی کا رہائشی محمد غوث جو کہ شہر کے وسط میں واقع معروف علی بابا بیکرز پر بطور سکیورٹی گارڈ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے ۔ ملاقات میں دعوی کیا کہ اس کی مونچھوں کی لمبائی ایک فٹ چار انچ ہے جبکہ وہ روزانہ مذکورہ مونچھوں کو مکھن، دیسی گھی ،سرسوں کا تیل لگانے کے ساتھ روزانہ اعلیٰ کوالٹی کے شیمپو سے دھوتا ہے تا کہ مونچھیں مزیدلمبی ہو سکیں ۔انہوں نے بتایاکہ اگر دنیا میں انتی بڑی مونچھوں کاکوئی اور مالک نہیں تو اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں درج کیا جائے ۔محمد غوث نے مزید بتایاکہ مونچھوں کی اتنی لمبائی کو تقریبا 2سال کا عرصہ لگا اور مونچھوں سے تاحال کسی بھی قسم کا وزن نہیں اٹھایا گیا۔