تہران(ویب ڈیسک )ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کو اس کی دھمکی آمیز زبان کے استعمال پر شرمندہ کریں گے، دھمکیوں کے ذریعے کمزور ممالک کو دبانے کا دور گذر گیا۔ ایرانی قوم امریکیوں کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدرحسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے۔ ایرانی قوم دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والوں کو جلد ہی شرمندہ کریں گے۔
