تازہ تر ین

امریکی صدر کو کھلے عام دھمکی

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک)روس کے سابق صدرونس فوکس نے امریکی صدر کو اس کی زبان میں ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ ! تم جیسا کرو گے ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے،جو زبان تم استعمال کررہے ہوں اسی زبان میں جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے سابق صدرونس فوکس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ اگر عزت چاہیے تو پہلے دوسروں کی عزت کریں،عزت کرو گے تو عزت سے ہی جواب دینگے وگرنہ بے عزتی کیلئے تیار رہو۔واضح رہے سابق میکسیکن صد ر نے اس قبل بھی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید زکا نشانہ بنایا تھا اور تقریروں اور حرکتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے بے وقوف انسان قرار دیا تھا۔یاد رہے امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا حکم او غیرقانونی تارکین وطن کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain