تازہ تر ین

عدالتی حکم نظر انداز, پکڑ دھکڑ شروع, نیاحکم نامہ جاری کرنیکا اعلان

نیویارک، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دستاویزات نہ ر کھنے والے تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا ہے اور امیگریشن حکام کی جانب سے امریکہ کی 6 ریاستوں میں چھاپے مار کر سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ نیا حکم نامہ ایک دو روز میں جاری کر دیا جائیگا،امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کو عدالت نے معطل کردیا تھا، جس میں انہوں نے سات مسلم ممالک کے افراد پر امریکا میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو پہلے سے اٹل کی ایک مقامی نے معطل کیا تھا۔ٹرمپ انظامیہ کی جانب سے اپیل کیے جانے پر سان فرانسسکو کی اپیلز کورٹ نے بھی سیاٹل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے سان فرانسسکو کی عدالت کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا جو ایک دو روز میں جاری کیا جا سکتا ہے ۔صدر ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت کی جانب سے سفری پابندی کے فیصلے کی معطلی کو برقرار رکھنے والے تین ججوں کی سیکورٹی میں اضافہ ججوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔مقامی پولیس نے اپنی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ججوں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔روس کے سابق صدرونس فوکس نے امریکی صدر کو اس کی زبان میں ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ ! تم جیسا کرو گے ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے،جو زبان تم استعمال کررہے ہوں اسی زبان میں جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے سابق صدرونس فوکس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ اگر عزت چاہیے تو پہلے دوسروں کی عزت کریں،عزت کرو گے تو عزت سے ہی جواب دینگے وگرنہ بے عزتی کیلئے تیار رہو۔واضح رہے سابق میکسیکن صد ر نے اس قبل بھی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید زکا نشانہ بنایا تھا اور تقریروں اور حرکتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے بے وقوف انسان قرار دیا تھا۔یاد رہے امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا حکم او غیرقانونی تارکین وطن کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ امیگریشن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ایکزیکٹو آرڈر کا مستقبل امریکی وفاقی عدالتی نظام کے ہاتھوں میں ہے اور وہ آخر کار سپریم کورٹ میں جا سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک وفاقی جج نے ٹرمپ کے حکم نامے پر، جس کے تحت پناہ گزینوں کا داخلہ معطل اور مسلم اکثریت کے سات ملکوں کے لوگوں کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی تھی ، عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا تھا۔ ٹرمپ کے نقاد اور اس کے حامی دونوں اس وقت جاری قانونی جنگ کو آئین کے تحت صدر کے ایکزیکٹو اختیار اور قانون کی بالادستی کے لیے صدر کو جواب دہ قرار دینے سے متعلق عدالتی شاخ کے حقوق کا ایک کلیدی امتحان خیال کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے لیے امیگریشن کو سخت کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کاتعلق صرف اور صرف امریکیوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسے ہمارے ملک کی سیکیورٹی کے لیے، ہمارے شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جاری کیا گیا تھا تاکہ جو لوگ ہمارے ملک میں آئیں وہ ہمیں نقصان نہ پہنچائیں۔ اور اسی لیے اسے جاری کیا گیا تھا۔لیکن ٹرمپ کے حکم نامے کے نتیجے میں ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے۔ ڈیمو کریٹس نے جن میں سینیٹ کے ڈیمو کریٹک لیڈرچک شومر شامل تھے شکایت کی کہ صدر اپنے اختیار سے تجاوز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ری پبلکنز جماعتی سوچ کو ایک طرف رکھ دیں اور وہی کچھ کریں جو ملک کے بہترین مفاد میں ہو۔ ورنہ ہمارے حکومتی ادارے، ہمارا آئین اور امریکہ کے بنیادی اخلاقی اصول تہہ و بالا ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain