تازہ تر ین

عدالت نے گرفتار ”ایم کیو ایم“ رہنماءبارے اہم احکامات جاری کر دئیے

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی جانب سے دائر ضمانت اور جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت میںانہیں جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت اور جیل میں بی کلاس فراہم کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سلیم شہزاد کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے انہیں جیل میں بی کلاس اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائے عدالت نے سلیم شہزاد کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی جبکہ درخواست ضمانت پر موئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے سلیم شہزاد پر ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشت گردو کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزمان میں کراچی کے میئر وسیم اختر رﺅف صدیقی انیس قائم خانی قادر پٹیل اور عثمان معظم شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain