تازہ تر ین

ترک کمپنیوں پر لاگو کروڑوں کاٹیکس خزانے سے جمع کرانے کا انکشاف

لاہور(خصوصی رپورٹ) قرض پر چلنے والی سرکاری کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کی ٹھیکیدار ترک کمپنیوں پر مہربانیاں،سروسز کی فراہمی پر ترک کمپنیوں پر لاگو کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس سرکاری خزانے سے جمع کروانے کا انکشاف، سسرکاری خزانے کو ایک ارب روپے تک کا نقصان پہنچا دیا گیا، خصوصی مہربانی کو قانونی شکل دینے کیلئے ترک کمپنیوں کو ٹیکس ادا کرنے کی حکومت سے اجازت لینے کیلئے سمری ارسال کر دی ۔ سابق ڈی سی او اور موجودہ میئر نے اعتراض لگا دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے لئے شہر کی صفائی کا کام کرنے والی کنٹریکٹر ترک کمپنیوں البراک اور اوز پاک کی ہر ماہ کروڑوں روپے کی انوائس پر لاگو ہونے والا 16 فیصد سیلز ٹیکس،ایل ڈبلیو ایم سی کے اکاﺅنٹ سے ادا کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق ڈی سی او کی جانب سے بورڈ میٹنگ میں آڈیڑز کی رپورٹ میں ایل ڈبلیو یام سی کی جانب سے بورڈمیٹنگ میں آڈیٹرز کی رپورٹ میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس کمپنی کے سرکاری اکاﺅنٹ میں سے ادا کر کے سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے تک کا نقصان پر لگائے اعتراض پر سخت تحفظات کا اظہار کیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کی سروسز کی فراہمی پر لاگو کئے جانے والے 16 فیصد سیلز ٹیکس سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ذمہ ہوتا ہے جو سروس فراہم کر کے سروسز کی قیمت وصول کرتی ہیں۔ لہذا ترک کمپنیوں پر قانون کے مطابق سیلز ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کمپنیوں پر لاگو کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس کی کٹوٹی کرنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے سرکاری اکاﺅنٹ ترک کمپنیوں پر لازم ہونے والا ٹیکس منہا کئے بغیر انکی پوری انوائس کی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کر رہی ہے۔ قرجے پر چلنے والے نے سرکاری اکاﺅنٹ میں سے کی جانے والی ان غیر قانونی ادائیگیوں کو قانونی شکل دینے کیلئے حکومت سے ترک کمپنیونپر عائد سیلز ٹیکس ادا کرنے کی اجازت مانگنے کیلئے حکومت کو سمری ارسال کی ہے جس پر نو منتخب میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے بھی اعتراض لگا دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف فنانشل آفیسر( سی ایف او)معیرالرحمن کا کہنا تھا جولائی2016ءسے سروسز کی فراہمی پر لگایا جانےوالا سیلز ٹیکس ترک کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے بلکہ ان سے سروس حاصل کرنے والی کمپنیایل ڈبلیو ایم سی نے یہ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او نے اعتراج نہیں کیا تھا وہ ڈی سی کا پوائنٹ اف ویو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ٹیکس ایل ڈبلیو ایم سی ادا کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain