تازہ تر ین

سڑکوں پر تماشا لگانے والوں کا نیا کارنامہ سامنے آگیا

لاہور اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا – وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی تاریخ کا منفرد اور اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے اور اس ادارے کے قیام سے گردے اور جگر کے مریضوں کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں میسر آئیںگی- انہوں نے کہا کہ منصوبے کی سائٹ پر ہیپاٹائٹس کلینک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے اورہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح جلد کیا جائے گا ،جہاںہےپاٹائٹس کے مرض مےں مبتلا مرےضوں کو علاج معالجے کی معےاری سہولتےں ملےں گی- وزیر اعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سنٹرز کا قیام عمل مےں لانے کی منظوری دےتے ہوئے ہداےت کی کہ ان سنٹرزکے قےام کےلئے فوری اقدامات کےے جائےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قےمتی اثاثہ اورقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہےں اورپاکستان کی 60فےصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہےں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کےلئے سرماےہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختےار بنانے اورانہےں جدےد علوم سے آراستہ کرنے کےلئے پہلے بھی وسائل مےں کوئی کمی نہےں آنے دی اورآئندہ بھی وسائل مےں کمی نہےں آنے دےں گے۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورانہےں بااختےار بنانے کے حوالے سے انقلابی پروگرام شروع کررکھے ہےں اورہم نوجوانوں کو بااختےار بنا کر ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہےں ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہارپاکستان مسلم لےگ(ن) کے اےک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےاجس نے آج ان سے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ ”وزےراعلیٰ خود روزگار سکےم“ کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کےے جارہے ہےں اوراس سکےم کے تحت لاکھوں گھرانوں کی زندگےاں بدل چکی ہےں۔خود روزگارسکےم کے تحت 13لاکھ خاندانوں مےں ساڑھے 26ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسےم کےے جاچکے ہےںجبکہ آئندہ دو برس مےں 14ارب روپے کے مزےد بلاسود قرضے تقسےم کےے جائےں گے،جن سے 7لاکھ خاندان مستفےد ہوں گے۔سڑکوں پر تماشا لگانے والوں نے ملک کو تماشا بنا کر رکھ دےا تھا۔اداروں کی تذلےل کرنےوالوںنے ملک مےں گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھاےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذرےعے ملک کے اندھےرے بڑھانے کی سازش کی گئی لےکن پاکستان کے 20کروڑ باشعورعوام نے اےسے عناصر کے عزائم کو ناکام بناےا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم وطن عزےز کی ترقی اورخوشحالی کےلئے اٹھ رہا ہے اوروزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہورہا ہے ۔ پاکستان کو معاشی طاقت بنانا مسلم لےگ(ن) کا مشن ہے اوراس مشن کی تکمےل کےلئے سردھڑ کی بازی لگادےں گے۔عوام سے کےا گےا ہر وعدہ پورا کر کے عوام کی عدالت مےں سرخروہوں گے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ ایک مثالی منصوبہ ہے جو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں ایک سنگ میل ہے۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں عالمی معیار کے مطابق سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے، کسی بھی سرکاری رقبے سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی موثر پیروی کریں اس سلسلے میں محکمانہ موقف واضح، ٹطوس اور جاندار ہونا چاہئے جبکہ علام محمد آباد مدن پورہ میں لینڈ مافیا کے گرد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے دو پٹواریوں کو معطل کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain