دبئی(صباح نیوز) اسلام آباد یونائٹیڈ نے میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پانچ سال کی پابندی کی سزا کاٹ کر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے خواہشمند سلمان بٹ کی اپنی ٹیم میں شمولیت سے انکار کردیاہے۔اسلام آباد یونائٹیڈکے منیجر حسن چیمہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ خالد لطیف اور شرجیل خان کے متبادل کھلاڑیوں کے نام حتمی کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سلمان بٹ کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے بکیز سے مبینہ رابطوں کی خبروں کے بعد اسلام آباد کی ٹیم میں سلمان بٹ کو شامل کئے جانے کی افواہیں زیرگردش تھیں۔
