اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی پر قابو پایا اور کھیلوں کے میدان آباد کئے‘ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں مدد دے سکتے ہیں‘ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے‘ وزیراعظم قومی صحت پروگرام ایشیاءکا سب سے بڑا صحت پروگرام ہے‘ پوری دنیا کے جریدے اور ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں‘ تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے‘ ترقی کی یہی رفتار رہی تو پنجاب پورے خطے کا بہترین صوبہ بن جائے گا‘ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھے گا۔ اتوار کو راولپنڈی میں شہباز شریف ٹی ٹوئنٹی ٹرافی چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلوںکے میدان آباد ہوئے حنیف عباسی نے سہر کی ٹرانسپورٹ بہتر بنانے اور کھیلوں کے لئے بھرپور کوشش کی۔ دہشت گردی سے کھیلوں کے میدان تک کا سفر بہت کٹھن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی پر قابو پایا اور کھیلوں کے میدان آباد کئے۔ راولپنڈی میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بن چکے ہیں۔ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ وزیراعظم قومی صحت پروگرام ایشیاءکا سب سے بڑا صحت پروگرام ہے۔ وزیراعظم کا تعلیمی اصلاحات پروگرام بھی شروع ہوچکا ہے پوری دنیا کے جریدے اور ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعترف کررہے ہیں۔ عالمی ادارے پاکستان میں اداروں کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں سالانہ 2500 دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے آج پاکستان میں دہشت گردی کے 160 واقعات سالانہ ہورہے ہیں۔ نواز شریف ملک کے تیسرے منتخب وزیراعظم ہیں ۔ نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہے۔ ملک میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تین سے چار گھنٹے تک رہ گئی ہے۔





































