تازہ تر ین

وزیر اعظم نے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان قومی ثقافت سے دور ہورہے ہیں،نوجوانوں کو قومی ثقافت اور ورثے سے آگاہی کیلئے پروگرام شروع کیے جائیں گے،پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق وژن 2025کا ہفتہ وار پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے،ریڈیو پاکستان ہمیشہ سے خبر کا ایک قابل اعتماد ذریعہ رہا ہے۔پیر کو ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو کا سفر پاکستان کے سفر کے ساتھ شروع ہوا،70سال کے دوران ریڈیو نے ہر مشکل وقت میں قوم کی حوصلہ افزائی کی،قدرتی آفات کے دوران بھی ریڈیو پاکستان کا کردار قابل تحسین رہا ہے،صداکاروں کی آواز کو لہروں کے ذریعے ہم تک پہنچانے والے عملے کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہمیشہ سے خبر کا ایک قابل اعتماد ذریعہ رہا ہے،ریڈیو نے پائیدار ترقی کے اہداف سے آگاہی میں اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی 70ویں سالگرہ یادگار طریقے سے منائی جائے،70ویں سالگرہ کے حوالے سے ”پاکستان دس ویک“ پروگرام شروع کیا جارہا ہے،پروگرام میں پاکستان کے نوجوان شریک ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ المیہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان قومی ثقافت سے دور ہورہے ہیں،نوجوانوں کو قومی ثقافت اور ورثے سے آگاہی کیلئے پروگرام شروع کیے جائیں گے،پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق وژن 2025کا ہفتہ وار پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے۔….(خ م)


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain