تازہ تر ین

لاہور دھماکہ, ذمہ داری کس نے قبول کی؟, اہم انکشاف سامنے آگیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خصوصی نامہ نگار ،کرائم رپورٹر) مال روڈ پر دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور قائم مقام ڈی آئی جی ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت 16افراد شہید ہوگئے جب کہ95 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز بھی شامل ہیں۔ واقع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ سے جاں بحق ہونے والے افراد سمیت زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا ،سکیورٹی اداروں پاک فوج اور رینجر نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کراتے ہوئے پورے علاقہ کی جیوفینسنگ شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران 6 بج کر 7 منٹ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی جب کہ دھماکے کی جگہ آگ لگ گئی اور دھواں اٹھنے لگا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں بعض شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو گنگارام اور میو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد لاہور بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایس پی زاہد نواز گوندل جائے وقوعہ کے قریب پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے اور اس دوران دھماکا ہوگیا، ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ریسکیو حکام کی جانب سے 2 اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے، عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور کردیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار شخص نے خود کو گاڑی سے ٹکرایا جس سے زور دار دھماکا ہوا اور موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ابتدائی پولیس تفتیش کے دوران معلوم ہو ا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں ایک پیدل شخص نے کیمسٹ ایسوسی ایشن سے پولیس کے ہونے والے مذاکرات کے دوران آکر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کے مطابق دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین زیدی اور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن لاہور زاہد محمود گوندل سمیت 10 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دھماکے کے 18 زخمی میو اسپتال، 30 گنگا رام اسپتال اور سروسز اسپتال میں 6 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے میو اور گنگا رام میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں۔ سی سی پی او امین وینس نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ احمد مبین چیئرنگ کراس لاہور پر ٹریفک کو رواں رکھنے کی کوشش کررہے تھے جہاں احتجاج کے باعث ٹریفک جام تھا‘ احمد مبین اس سے قبل ایس ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے ہیں۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر میڈیا ورکرز اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو بری طرح زخمی ہوئے۔ لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا پنجاب حکومت نے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت احرار نے قبول کرلی ہے جس میں اب تک 16 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت احرار کے ترجمان نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔ جماعت احرار طالبان سے علیحدہ ہونے والا انتہا پسندوں کا دھڑا ہےمال روڈ لاہور دھماکے پر پنجاب حکومت نے آج منگل کو سطح پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ر ہے گا، تاجر تنظیموں نے بھی آج دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے مال روڈ پر خود کش بم دھماکے پر آج (منگل کو)سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، صوبہ بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ خادم اعلی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج مارکیٹیں اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مجلس وحدت المسلمین نے بھی لاہور میں دہشت گردی کے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا
لاہور، کراچی، پشاور،اسلام آباد،اوکاڑہ، پاکپتن، سمبڑیال، ساہیوال، گگو منڈی، بورے والا، بھیرہ، رینالہ خورد،گجرات، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ، حویلی لکھا، کمالیہ، عارفوالہ، چیچہ وطنی، حجرہ شاہ مقیم، فیصل آباد، فورٹ عباس، چشتیاں، ملکوال (نمائندگان خبریں) پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن، کیمسٹ ایسوسی ایشن، میڈیکل سٹورز مالکان کی تنظیموں کی طرف سے ڈرگ ایکٹ 1976ءمیں 8 فروری 2017ءکو ہونے والی ترامیم کیخلاف ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک پہلے روز کامیاب ہڑتال کی گئی ترامیم میں ناقص ادویات فروخت کرنے پر 5 سال قید 10 لاکھ جرمانہ جعلی میڈیسن کی فروخت 5 سال قید 5 کروڑ جرمانہ بغیر لائسنس ادویہ فروخت کرنے والوں کو 10 سال قید 10 کروڑ روپے جرمانہ بارے قانون پاس کی اگیا۔ جس کے خلاف ادویہ سائز کمپنیوں نے ہسپتالوں کو میڈیسن کی سپلائی روکنے کے ساتھ میڈیکل سٹور نے مکمل شٹر ڈاﺅن کیا۔ تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں حصے جلوس نکالے گئے جن میں حکومت کیخلاف نعرے بازی سینہ کوبی کی گئی ، کیمسٹ تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایف ڈی اے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قوانین کی خلاف ورزی بند کرتے ہوئے فیڈرل ایکٹ 1976ءبحال ڈریپ ایکٹ 2012ءپر عملدرآمد کرے۔ ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف ملک بھر میں ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے شٹر ڈان ہڑتال جاری ¾ ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ¾ ایلو پیتھک ادویات کے علاوہ ہومیو پیتھک اور حکمت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی ۔ پنجاب ڈرگ رولز میں تبدیلی کے خلاف فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن، کیمسٹ ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شٹر ڈان ہڑتال شروع کر دی گئی ہے جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ، بھکر، چیچہ وطنی سمیت پنجاب بھر میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پنجاب فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن سے اظہار ہمدردی کے لئے کراچی میں بھی ادویات کے ہول سیلز نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ ایلو پیتھک ادویات کے علاوہ ہومیو پیتھک اور حکمت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے۔فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن اور کیمسٹ ایسوشی ایشن کے عہدیداروں نے پنجاب ڈرگ رولز اتھارٹی میں تبدیلی کے قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرے گی اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث گھنٹوں خوار ہونے کے بعد بھی ڈاکٹرز کی لکھی ہوئی ادویات نہیں مل رہیں جس سے مریضوں کی تکلیف میں اضافہ ہو گیا ہے، حکومت پنجاب فوری طور پر ہڑتال کرنے والوں سے مذاکرات کرے تاکہ مریضوں کی مشکلات اور تکالیف کم ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن اور میڈیکل اسٹورز مالکان نے پنجاب ڈرگ رولز اتھارٹی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب بھر مےں ادوےات ساز اداروں ، فارمےسوں، کےمسٹوں ،ڈسٹری بےوٹروں کی تارےخ کی سب سے کامےاب ہڑتال ہوئی۔ ہڑتال کا ساتھ کراچی مےڈےسن مارکےٹ، خےبر پختونخواہ مےڈےسن مارکےٹ نے بھرپور طرےقے سے ساتھ دےا ۔ نور محمد مہر صدر ڈرگ لائرز فورم و مرکزی رہنما ےنگ فارما سسٹ اےسوسی اےشن نے تمام سٹےک ہولڈرز کا شکرےہ ادا کےا ۔پنجاب حکومت کے کالے قانون کے خلاف پندرہ ہزار سے زائد مظاہرےن لاہور پرےس کلب اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کےا احتجاجی مظاہرہ سے نثار چوہدری سربراہ ڈرگ اےنڈ کمےسٹ اےسوسی اےشن حامد رضا چےئرمےن اےکشن کمےٹی پی پی اےم اے، نور محمد مہر ، ڈاکٹر طاہر اعظم، ڈاکٹررےاض،طاہر برلاس،شجاع الرحمن،ڈاکٹر عزےز ناگرہ مرکزی رہنما پاکستان فارما مےنو فےکچر اےسوسی اےشن ، و دےگر مقررےن نے خطاب کےا ۔ مظاہر ےن نے اپنے خطاب مےں کہا کہ حکومت مرےض دشمنی بند کرے دنےا بھر سے انوکھے قوانےن بنا کرپاکستان کی بدنامی کو روکا جائے محض شوشا قوانےن بنانے سے صحت کی بربادی برداشت نہےں کی جاسکتی ۔حکومت پنجاب کی سرد مہری کی وجہ سے مرےض تباہ حالی کا شکار ہےں ادوےات ساز ادارے مجبور ہےں کہ وہ ہڑتال کرےں موجودہ ہڑتال پنجاب ترامےمی بل2017کے خاتمے تک غےر معےنہ مدت تک جاری رہے گی نقصان کی تمام ذمہ داری حکومت پنجاب کی جابرانہ ، انوکھی پالےسوں اور سزاﺅں پر ہوگی ادوےات کی تےاری ، خرےدو فروخت، مےڈےکل سٹور ، فارمےسےاں، ادوےات تےار کرنے والے دوا ساز ادارے پنجاب بھر مےں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے غےر معےنہ مدت تک بند رہےں گے ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ڈرگ اےکٹ 1976وفاق کا قانون ہے جبکہ پنجاب مےں کی گئی باقی صوبوں سے انوکھی ترامےم جائز کاروبار کو تباہ و برباد کرنے اور مرےضوں کو مارنے کا بھارتی غےر ملکی منصوبہ ناکام بناےا جائے گا۔نئی ترامےم سے ٹاسک فورس کو غےر قانونی سے قانونی شکل دےنا اور کسی بھی ملکی ےا غےر ملکی فرد کو ڈرگ انسپکٹر کے اختےارات دےنا فارما سے منسلک اداروںکے ساتھ سرا سر زےادتی ہے ۔ نئی ترامےم کے مطابق کسی بھی مےڈےکل سٹور ، فارمےسی و فےکٹری کا ٹمپرےچر مےں معمولی ردو بدل تےن سے دس سال قےد اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ صرف پاکستان مےں حکومتی انسپکٹرگردی کو فروغ دےنے کےلئے اور معصوم فارماسسٹوں کےلئے تباہی کے سوا کچھ نہےں ہے ۔ دنےا بھر سے انوکھے انسپکٹر کے اختےارات دے کر پاکستان مےں قومی فارما انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پہنچا دےا گےا ہے ۔پاکستان مےں لائسنس ےافتہ اور جعلی ادوےات بنانے والوں کو اےک ہی صف مےں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔پنجاب کے موجودہ ترامےم مےں جعلی ادوےات بنانے والوں کے ساتھ نرمی کےوں برتی جارہی ہے ؟ ڈرگ کورٹ کے فےصلوں کے خلاف ہائی کورٹ مےں حکومتی اختےارات ناجائز ہےں۔ دنےا بھر مےں فارماسسٹ ادوےات کی تےاری ، خرےدو فروخت مےں پروفےشنل فرد کی حےثےت سے کام کرتے ہےںپاکستان مےں اےم بی بی اےس ڈاکٹروں کی تمام شکاےات و سزا کا ادارہ پی اےم ڈی سی ہے جبکہ پاکستان کے وکلاءکے متعلقہ کےسوں و شکاےات کا ازالہ بار کونسل کرتی ہےںلےکن صرف پاکستان مےں فارما سسٹوں کے حکومتی ادارہ فارمےسی کونسل آف پاکستان فارماسسٹوں کی جزا اور سزا کا کام نہےں کر رہی ےہ سرا سر فارماسسٹوں کے ساتھ زےادتی ہے ۔ ڈاکٹروں کی طرح فارماسسٹوں کے بارے مےں شکاےات آئندہ سے ڈرگ کورٹ ےا پولےس ےا اےف آئی اے کے بجائے فارمےسی کونسل کو بااختےار ادارہ بناےا جائے۔ موجودہ پنجاب حکومت کی ترامےم فارمےسی، فارماسسٹ اور فارما انڈسٹری کے لئے کالے قانون کی حےثےت رکھتا ہے۔ ڈرگ ایکٹ میں غیر قانونی ترامیم کے خلاف پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی گئی جبکہ میڈیکل سٹور اور ہول سیلز مارکیٹس بھی بند رہیں جس سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ گزشتہ روز ڈرگ ایکٹ کے خلاف مال روڈ پر چیئرنگ کراس میں شدید احتجاج کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والوں میں پاکستان فارماسسٹ، میڈیکل سٹورز، ہومیو پیتھکس سے وابستہ سینکڑوں افراد شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ڈرگ ایکٹ کالا قانون نہیں چلے گا۔ اس احتجاج میں ہومیو پیتھک دوانہیں بنانے والے اور ہومیوپیتھک کے پیشہ سے وابستہ افراد نے بھی حصہ لیا اور بڑی تعداد میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب یہ قانون پاس کرنے کی مجاز نہیں تھی بلکہ ڈرگ ایکٹ پہلے سے اس فیڈرل گورنمنٹ نے نافذ کررکھا ہے۔ جب تک ترامیم واپس نہیں کی جاتیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ لاہور شہر میں میڈیکل سٹور، ہول سیل کی مارکیٹیں بند رہیں جن کی وجہ سے شہریوں کو ادویات کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب لاہور میں دوائیں تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کی تنظیمیں ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئیں اور ریٹلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کے بعد20فروری تک اپنا احتجاج مہم موخرکردی ہے۔ دوائیں بنانے والے ادارے ڈرگ ایکٹ کے خلاف فیصلے پر قائم ہیں۔ کراچی میںادویات فروشوںکااحتجاج،کچھی گلی سمیت شہرکی تمام میڈیشن مارکیٹیںبند ہیں،جبکہ کئی علاقوں میں میڈیکل اسٹورز بھی بند رہے کراچی میںادویات فروشوںکااحتجاج،کچھی گلی سمیت شہرکی تمام میڈیشن مارکیٹیںبند ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں میڈیکل اسٹورز بھی بندرہے جبکہ کراچی کے ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے مالکان نے حکومت کی جانب سے گزشتہ روزکی جانے والی ترمیم کے خلاف ایم اے جناح روڈپراحتجاجی مظاہرہ بھی کیاجس کے باعث ٹریفک بھی متاثرہوئی واضح رہے کہ کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میںایک ہزارسے زائد ہول سیل کی دکانیںہیںجہاںسے ملک بھرمیںادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ صدر میڈیکل سٹورایسوسی ایشن رائے ونڈ مہر سجادکی قیادت میں سینکڑوں میڈیکل سٹور مالکان نے ڈرگز قوانین میں کی گئیں حکومتی ترامیم کیخلاف ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا ،مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے لگاتے میلاد چوک مین بازار سے ہوتے ہوئے بھٹی چوک پہنچے اور مرکزی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کالے قانون کو ختم کرنے تک غیر معینہ مدت کیلئے میڈیکل سٹور بند رکھنے کا اعلان کیا ،اس موقع پر صدر میڈیکل ایسوسی ایشن مہر سجاد ،چیئرمین عبدالوحید چغتائی، طفیل عبداللہ اور عمران کلیا نے خطاب میں کہا کہ حکومتی پالیسی فارما سسٹس اور میڈیکل سٹور مالکان کے معاشی قتل اور عوام دشمنی کے مترادف ہے،پنجاب حکومت کے نعروں اور دعوﺅں کے پیچھے عوام کے استحصالی اقدامات پوشیدہ ہیں،حکومت نے قبل ازیں تاجر کش پالیسیاں بناکرشوگر، پولٹری اوردودھ کے کاروبارپر قبضہ جما رکھا ہے اور اب میڈیسن بزنس کو بھی یرغمال بنا چاہتی ہے اور پاکستان میں ملک ترکی کی ادویات لانے کی سازش کی جارہی ہے، نئے قانون کے تحت ادویات کی قیمتیں دس گنا تک بڑھنے سے سستی دوائیاںغریب کی قوت خرید سے باہر پہنچ جانے کی صورت میں خودکشیاں عام ہوجائیں گی۔ حبےب آباد دواخانہ اےسوسی اےشن کی جانب سے پی اےچ سی پنجاب گورنمنٹ ڈرگ اےکٹ 2017کے خلاف پورے شہر مےں شٹرڈان ہڑتال کرتے ہوے شدےد احتجاج کےا شہر بھر کی تمام ہربل فےکٹرےاں ،مےڈےکل سٹور ،پنسار سٹور ،ہومےوپےتھک ادارے مکمل طور پر بند رہے ادوےات نہ ملنے پر مرےضوں کو شدےد مشکلات کا سامنا رہا لوگوں نے پرےس کلب حبےب آباد کے کارکنان شفاقت زرگر،امجد علی چوہدری،ظفر اقبال ناصر سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جب تک ظالمانہ ،قاتلانہ ترمےم واپس نہےں لی جاتی تب تک ہڑتال جاری رہے گی اور حکومت ہربل اور ےونانی ادوےات کو جعلی کہنا اور ان پر جعلی لےبل لگانا بند کر ے اور جھوٹے پرچے واپس لے تا کہ لوگ بے روز گار ہونے سے بچ سکے۔ کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017کے خلاف غیر معینہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال احتجاجی ریلی ،پرائیوٹ کلینکس بھی بند رہے تفصیلات کے مطابق ترمیمی ڈرگ ایکٹ2017کے خلاف ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز،مطب ، ہومیوپیتھک سٹورز اور پنسار سٹورز مالکان نے آج غیر معینہ مدت تک احتجاجی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی ، کمیسٹوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹروں نے بھی ہڑتال کی اور تمام پرائیویٹ کلینکس بند رکھے ، اس سلسلہ میںمیلاد چوک سے احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کی قیادت ڈرگ اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے صدر شیخ محمد حینف، ملک محمد اسلم ، تنظیم الحکما¾ ننکانہ صاحب کے صدر حکیم شیخ ریاض احمد ، جنرل سیکرٹری حکیم محمد خالد ،محمدارشد کامل ڈوگر ہومیو ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر وسیم اقبال شیخ نے کی جبکہ ڈاکٹرز فورم ننکانہ صاحب کے ضلعی صدر ڈاکٹر منظور احمد اویس نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی شرکاءریلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے شرکاءریلی نے “گو نواز گو © ” نواز شریف مردہ باد اور حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی ” وہاں پر شرکاءریلی نے حکومت کے خلاف دھرنا دیا اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017کے ذریعے ہمار امعاشی قتل کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ کہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرتے وقت کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیںلیا گیا۔ پنجاب حکومت کی ڈرگ رولزمیں ظالمانہ ترامیم کےخلاف گزشتہ روز کھڈیاں خاص،منڈی عثمانوالہ، ڈھولن ہٹھاڑ، نور پور نہر سمیت گردونواح میں کیمسٹ اینڈڈر گسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر میڈیکل سٹور کی مکمل ہڑتال رہی۔دکانیں بند ہونے کے باعث مریض ادوےات کے حصول کےلیئے مارے مارے پھرتے رہے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ اس موقع پرتمام ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ،فارمیسز،میڈیکل سٹورز،فارماڈسٹری بیوٹرز،فارماسیوٹیکل،کمپنیز،تمام دیسی ،ہربل،یونانی،ہومیوپیتھک سٹورزبھی بندرہے۔میڈیکل ایسوسی ایشن کے سرپرست مہرظفرالرحمن، صدرحاجی محمداسلام،نائب صدر ناصرمحمود طور،جنرل سیکرٹری ضیاءالحسن سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈرگ رولزمیں کی گئی ظالمانہ ترامیم کسی صورت پر قبول نہیں کریں گے۔ صفدرآباد کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی ۔جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔اس موقع پر میڈیکل ایسوسی ایشن صفدرآباد کے صدر عبدالمجید اختر، نائب صدر حاجی فیض الرسول کریمی ،جنرل سیکرٹری عبدالوحید اور سیکرٹری نشرواشاعت عبدالروف سالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈرگ ایکٹ 1976کا ترمیمی بل منظور کر کے غریب کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا کہ فی ڈرگ ایکٹ کا تر میمی بل فی الفور واپس لے ورنہ ہم اپنے میڈیکل سٹور غیر معینہ مدت کے لیے بند کر نے پر مجبور ہو نگے۔ خانقاہ ڈوگراںمیں بھی دوسرے شہروں کی طرح میڈیکل سٹور مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے ۔ مالکان وکانیں بند کر کے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کے خلاف خانقاہ ڈوگراں اور گرد و نواح میں مکمل ہڑتال ہے۔ ´ میڈیکل سٹور مالکان دوکانیں بند کر کے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کا ظالمانہ اقدام اور ہمارا معاشی قتل ہے۔ کئی دیہائیوں سے لاکھوں افراد اس کاروبارسے منسلک ہیں۔ کسووال اور گردونواح میں گزشتہ روز میڈیکل سٹورمالکان نے مکمل ہڑتال کی ، ہڑتال میں پنسار سٹورز، حکماءاور ویٹرنری سٹورز بھی شامل ہوگئے۔ ہڑتال کی وجہ سے مریض سارا دن پرچیاں اٹھائے پریشان پھرتے رہے، جبکہ ویٹرنری سٹورز بند ہونے کی وجہ سے بیمار مویشیوں کے مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال غیر معینہ مدت تک کیلئے کی گئی ہے۔ مریضوں نے ارباب اختےار سے زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب کے لاگو کردہ ترمیم شدہ ڈرگ ایکٹ کے خلاف پاکستان طبی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن ،ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ،میڈیکل سٹورزاور فارماسیوٹیکل ایسویسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی شہر بھر کے تمام میڈیکل سٹورزنے دن بھر شٹرڈاﺅن رکھے جس سے مریضوں کے لواحقین کو ادویات کی خریداری میں سخت مشکل کا سامنا رہا اس کاروبار سے منسلک سینکڑوں افراد نے ایک بڑی ریلی نکالی جو ہسپتال بازار سے شروع ہوکر اوکاڑہ پریس کلب پہنچی جہاں پر مقررین نے اپنے خطاب میں ڈرگ ایکٹ کو میڈیکل سے وابستہ لاکھوں افراد کو معاشی قتل قراردیا اور اسکے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ پاکپتن پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017کے خلاف میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن ضلع پاکپتن نے ہڑتال کی پاکپتن اور عارف والا کے میڈیکل سٹور بند رہے۔ جس کے باعث لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن پاکپتن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ظالم قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ سمبڑیال سمبڑیال کے تمام میڈیکل سٹوروں نے پنجاب ڈرگ ایکٹ کے خلاف ہڑتال کردی۔ جس کے نتیجہ میں مختلف امراض کے مریضوں کو فوری طور پر ادویات نہ ملنے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مقامی میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ حکومت نے ڈرگ ایکٹ 1978کے قوانین میں ترمیم کرکے ہمارے معاشی قتل کا اہتمام کیا ہے مگر ہم اس کالے قانون کو نہیں مانتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کالے قانون کو ختم کیا جائے۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک حبیب الرحمن نے ایسوسی ایشن کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر رہیں گے انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولتیں دینا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ ادویات کے متعلق کالے قوانین ختم کیے جائیں ایسوسی ایشن کی ریلی کٹھہ چوک سے شروع ہوئی جس کے بعد اس نے کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کی بعد ازاں یہ ریلی سرور شہید پارک جوہرآباد پہنچی جہاں ضلع کے سینکڑوں ڈرگ اینڈ کمیسٹ اکھٹے ہوگئے اور ڈی سی آفس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا ریلی میں پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق اور ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا نیاز بیگ بھی اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہوئے۔ ساہیوال تمام ادویات ساز ادارے ‘کمپنیاں اور میڈیکل سٹور آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی ۔ ہڑتال کے باعث کسی بھی جانی نقصان کیلئے حکمران جوابدہ ہونگے۔ تمام قسم کی انسانی جان بچانے والی ادویات تیار کرنے والے اداروں جن میں ایلو پیتھک ،ہومیو ،ہربل ،آلٹرنیٹو میڈیسن ،نیوٹراسیوٹیکل سمیت تمام دواساز چھوٹے بڑے ادارے شامل تھے۔ وہ حکومتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کی عام شہریوں اورمریضوں کو ادویات مہیا کرنے والے میڈیکل سٹور ،فارمیسی ،دواخانے ،پنسار سٹور،ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے کلینک ،حکیموں کے مطب بھی ہڑتال میں حصہ لیا یہ ہڑتال حکومتی اقدامات کیخلاف کی۔ گگومنڈی ڈرگ رولز میں حالیہ ترامیم کے کے خلاف پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر آ ج شہر کے تمام میڈیکل سٹور نے مکمل ہڑتال کی مین بازار ،ہسپتال بازار ،شیخ فاضل روڈ گرلز سکول بازار ،لر لب نہر اور نواحی اڈا مانا موڑ اور اڈا کواٹر ،چوک شاہ جنید اور دیگر علاقوں میں تمام میڈیکل سٹور ز کے شٹرز دن بھر ڈاﺅن رہے اس موقع پر جنرل سیکر ٹری کیمسٹ ایسوسی ایشن گگو منڈی ملک محمد فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ رولز میں کی جانے والی حالیہ ترامیم پنجاب کے لاکھوں کیمسٹوں کا معاشی قتل عام ہے اس کے نفاظ سے لاکھوں خاندان بے روز گار ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ سے کاروبار کرنے والوں کو جھوٹا پراپیگنڈا کر کے بد نام کیا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد سے مشاورت کے بعد ڈرگ رولز میں ترمیم کرے۔ بورے والا ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال،میڈیکل سٹورز بند ہونے سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر آج پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹور بند رہے میڈیکل سٹوروں کی بندش کے باعث ہزاروں مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض مریض ادویات نہ ملنے سے تشویشناک حالت میں مبتلا ہو گئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد شریف بھٹی کے مطابق پنجاب حکومت نے کیمسٹوں کو اعتماد میں لیئے بغیر ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرکے اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے اگر حکومت نے فی الفور ترمیم واپس نہ لی تو ہڑتال جاری رہے گی۔ بھےرہ اور گردنواح مےں مےڈےکل سٹورز مالکان نے اپنی مرکزی اور صوبائی تنظےم کے فےصلہ پر آج مکمل شٹرڈاﺅن احتجاجی ہڑتال کی اور مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فےصلہ کےا مےڈےکل سٹور مالکان نے اپنے مقامی دفتر مےں احتجاجی اجلاس منعقد کےا جس کی صدارت شےخ سرفراز احمدنے کی اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا کہ مرکزی اور صوبائی قےادت کے تمام فےصلوںکی جائے گی اور حکومتی اقدامات کی مذمت کر تے ہوئے کہاگےا کہ پنجاب اسمبلی مےں پاس کےاجانے والا لےلتھ ترمےمی بل غےر حقےقی ہے اور اس متعلقہ دےگر شعبوں کے ذمہ داروں کو اعتماد مےں نہےں لےا گےا جو غےر جمہوری اقدام ہے انہوںنے کہاکہ جب تک ترامےم کو حقےقت کے مطابق نہےں بناےا جائےگا اس وقت تک مےڈےکل سٹورز بند رکھےں جائےں گے اور جس تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اجلاس مےں ثناءاللہ صدےقی ،رانا اشفاق ،محمد ارشد ،چوہدری محمد اقبال،ڈاکٹرمنےر احمد،منہاج گادھی ،سےد نذر ثقلےن شاہ اور محمدوقاص سمےت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رینالہ خورد کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین و شہر کے تمام میڈیکل اسٹوڑوں کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے 8 فروری 2017کے بل کو منظور کئے جانے پر پر امن احتجاج کیا و شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی اس موقعہ پر صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسویسی ایشن چوہدری طاہر ریاض اورراﺅ محمد سیف نے جنرل سیکرٹری آر پی سی سرفراز انجم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کی فروخت کوروکے نہ کہ اس مقدس پیشہ سے منسلک افراد کا کاروبار بند کر دے ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو احتجاج مزید بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ نارووال میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کال پر پنجاب حکومت کے ڈرگ رولز میں ترامیم کے خلاف تمام ہول سیل میڈیسن مارکیٹیں،طبی کونسل،فارمیسز،میڈیکل سٹورز،فارما ڈسٹری بیوٹرز،فارما سیوٹیکل کمپنیزاور تمام دیسی،ہربل،یونانی اور ہومیوپیتھک سٹورز غیر معینہ مدت کےلئے شٹر ڈﺅان ہڑتال کرکے چوک فاروقی حسینی میں سے نیشنل پریس کلب(رجسٹرڈ)تک احتجاجی مظاہرہ کیا کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے فلاح انسانیت فونڈیشن اور انجمن شہریاں کے عہددار بھی شریک ہوئے جسٹر چوک پر احتجاجی دھرنا دیا چوک فاروقی حسینی،نیشنل پریس کلب اور جسٹر بائی پاس پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر صفدر مرزا،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق اُپل،فلاح انسانیت فونڈیشن کے صدر امانت بٹ،انجمن شہریاں کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید بٹ،مرکزی انجمن تاجراں کچہری روڈ کے صدر نعیم مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز میں ترامیم کو پنجاب حکومت میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کو بے روز گار کرنے کا پروگرام ہے۔ مروٹ میڈیکل سٹورایسوسی ایشن نے نئے ڈرگ رولز ایکٹ 2017کو نامنظورکرتے ہوئے پرامن احتجاجی ریلی نکالی اورغیرمعینہ مدت کے لیے مکمل شٹرڈاﺅن کا اعلان کیا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیرمعینہ مدت تک ادویات سپلائی نہیں کریں گے ،ہول سیلر نہیں رئٹلر اورمیڈیکل سٹورزبھی بند رہیں گے اورجنرل سیکرٹری عبدالغفار نے کہا کہ ظالمانہ اورغیرمنصفانہ ڈرگ ایکٹ 2017کے ترمیمی بل جو کہ پنجاب اسمبلی نے 8فروری 2017کو پاس کیاہے ہزاروں کیمسٹ کا معاشی قتل نامنظور کالاقانون پنجاب کے لیے ہی کیوں؟شکیل رزاق غوثیہ کلینکل لیبارٹری نے کہا کہ جب تک ترمیمی بل واپس لیا نہیں جاتا اس وقت تک میڈیکل سٹوربندرہیں گے ترمیم میں کسی بھی اسٹیک ہولڈرکو مشورہ یااعتماد میں نہیں لیا گیا ترامیم ملکی قانین سے تصادم رکھتی ہیںجب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے میڈیکل سٹورمکمل بندرہیں گے۔ گجرات کےمسٹ اےنڈ ڈرگسٹ اےسوسی اےشن کے عہدےداران ،ممبران او ر مےڈےکل سٹور مالکان نے ڈرگ اےکٹ مےںپنجاب حکومت کی جانب سے ترامےم کے خلاف احتجاج کےا ۔شہر بھر مےں مےڈےکل سٹورز بند رہے۔مظاہرےن کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کی منظور ی تک احتجاج کرےں گے اور مےڈےکل سٹورز کو بند رکھا جائےگا۔ جہلم پنجاب ڈرگ اےنڈ کےمسٹ اےسوسی اےشن کی کال پر گزشتہ روز ضلع بھر کے مےڈےسن ڈسٹری بےوٹرز اور مےڈےکل سٹور مالکان نے شٹر ڈاون ہڑتال کی اور شاندار چوک سے سول لائن پر احتجاجی رےلی نکالی ، رےلی کے شرکا ءنے ڈرگ اےکٹ کے خلاف بےنز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر کالا قانون نامنظور اور ترمےمی اےکٹ نامنظور کے نعرے درج تھے شرکا ءنے احتجاج کے دوران ڈرگ اےکٹ 2017نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، جس کے بعد شاندار چوک مےں احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررےن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترمےم مےڈےسن کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں گھرانوں کو بے روز گار کرنے اور معاشی قتل کے مترادف ہے۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر پنجاب بھر کی طرح منڈی بہا¶الدین میںمکمل شٹر ڈا¶ن ہڑتال کی گئی۔ شہر اور ضلع میں تمام میڈیکل سٹورز کی تالابندی کے باعث مریض ہاتھوں میں پرچیاں اٹھائے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں ۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں افراد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا ۔ اس موقع پر بلال مجتبیٰ علوی صدراور چوہدری عظمت اﷲ جنرل سیکرٹری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈرگ ایکٹ 1976میں ترمیم کر کے 2017ءکا ایکٹ نافذ کر کے ظالمانہ قانون اور معاشی قتل کے ساتھ ساتھ ہماری عزت نفس کو مجروح کیا ہے۔ میڈیکل سٹورز ‘ فارمیسی ‘ ہومیو پیتھک ‘ ہربل سے منسلک لوگوں کو دہشت گردوں سے زیادہ سزائیں دینے کا قانون کھلی دہشت گردی ہے۔ جعلی ادویات کا شور مچا کر اس شعبہ کو بدنام کر کے اس کی آڑ میں کالے قانون بنانا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ حکمران انڈیا اور ترقی کی کمپنیوں کو پروموٹ کرنے کےلئے فارما انڈسٹریز کو بند کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ جسے ہم بری طرح مسترد کرتے ہیں۔ میڈیکل سٹور ز نے مکمل ہڑتال کی اور شہر کے میڈیکل بازار سمیت نواحی آبادیوں میں قائم میڈیکل سٹورز بھی بند رہے میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کے سبب مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ بے بسی کے ساتھ ادویات کی تلا ش میں مارے مارے پھرتے رہے دریں اثناءمریضوں اور ان کے لواحقین نے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کو ادویات میسر آسکیں ۔ ملک بھر کی طرح ڈونگہ بونگہ میں بھی میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 2017ءکے خلاف مکمل طور پر میڈیکل سٹورز کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال، میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداران و اراکین کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کا بھی شدید احتجاج، مظاہرین نے حکومت کیخلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے آویزاں تھے ، ہسپتالوں کے باہر و دیگر مریضوں اور شہریوں کو ادویات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح ڈرگ ایکٹ2017ءکے خلا ف میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے ڈونگہ بونگہ میں بھی میڈیکل سٹورز کے مالکان نے مکمل طور پر میڈیکل سٹوروں کے شٹر ڈاﺅن کر دیے اور مختلف مقامات پر حکومت کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے ڈرگ ایکٹ2017ءکیخلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔ ہسپتالوں میں موجود مریضوں کے لواحقین و دیگر شہریوں کو ادویات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حوےلی لکھا جعلی مےڈےکل کمپنےوں کے خلاف کاروائی سے نئے قانون کی ضرورت نہےں ترمےمی ڈرگ اےکٹ کے خلاف مےڈےکل سٹور مالکا ن کی ہڑتال، شعبہ مےڈےکل کے خلاف پولےس اختےارات نامنظور۔ گروپ آف جرنلسٹ کے سامنے مےڈےکل سٹور مالکا ن کا احتجاج ۔ تفصےلات کے مطابق انسانی زندگی بچانے والی ادوےات کی فروخت مےں بدعنوانی و بے ضابطگی مےں ملوث ڈرگ سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا جو اختےار پنجاب اسمبلی نے ڈرگ اےکٹ مےں تبدےلی کر کے مختلف اداروں کو تفوےض کےا ہے اس کے خلاف کل پورے شہر مےں اور گردو نواح کے مےڈےکل سٹور مالکا ن نے تالہ بندی کئے رکھی۔ گروپ آف جرنلسٹ کے اراکےن محمد سلےم وٹو، شاہد رضا پاشا، زبےر اقبال ، محمد طفےل بابر ، قربان علی، مختار احمد کے سامنے اپنا احتجاج رےکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ نےااےکٹ کالا قانون ہے محکمہ صحت کا ٹےکنےکل سٹاف پہلے ہی سختی سے ہمارے رےکارڈ کی چےکنگ کرتا رہتا ہے اور اسے ہی با اختےار رہنا چاہئے۔ کمالیہ کیمسٹ ایسوی ایشن نے پنجاب کمیسٹ کونسل کی کال پر ڈرگ ایکٹ 2017فارما ٹرید کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅن کیا اس دوران شہر و گردونواح میں قائم تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹور مکمل طور پر بند رہے اس موقع پر کمالیہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری نصیر الدین ہمایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ڈرگ ایکٹ 2017فارما ٹرید کے خلاف انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی آڑ میں اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کو بے روز گار کرنے کی گھناو¿نی سازش کی گئی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔غیر قانونی ٹاسک فورس ،پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹھیکیداری اور ڈرگ انسپکٹرز کو لا محدود اختیارات دے کر ہماری عزت نفس سے کھیلنے کا پروگرام بنایا گیاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرگ ایکٹ 1976میں ترامیم فوری طور پر واپس لے کر ڈرگ ایکٹ1976 اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔ ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ، ہو میو پیتھک ، یونانی حکیموںنے مکمل سٹر ڈون ہڑتال ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران، خواجہ محمد روف کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی جامع چوک سے نکالی گی جو تھانہ چوک میں اختتام پزیر ہو گی خواجہ محمد روف نے کہا کہ حکو مت کے اس کالے قانون کو ہم نہیں مانتے کہ ہم لوگوں کو دہشت گرد بناد دیا جائے اورمگر مچھوں کو کچھ نہ کہا جائے اور ہمارے بچوں کا رزاق بھی چھین لیا جائے ہم غیر معائنہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے کسی صورت حکومت کی طرف سے ناف کردہ نئے ڈرگ قوانین کے خلاف ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن بھلوال،ہو میو پیتھک ، یونانی حکیموںنے بھلوال اور گرد نواح میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ختم نہیں کریں گے حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی ریلی میں عامر اعجاز، خواجہ عبدالروف، عبدالرب غازی، ذوالفقار احمد، مرزا محسن، اعجاز احمد، ڈاکٹر آصف رضا اعوان، خان نوازش خان، رانا عاصم اور دیگر نے شرکت کی ،عارفوالا فارما سیوٹیکل ،مینو فیکچرز 8فروری 2017ءمیں جو ڈرگ رولز بنایا گیا ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں بلدیہ ہال عارفوالا کے سامنے صدر، جنرل سیکر ٹری کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی قتل بند کیا جائے پنجاب بھر میں ڈرگ ایسو ایسی ایشن کے ساتھ ہیں پنجاب اسمبلی میں منظور کیے جانے والے ڈرگ ایکٹ 1976کے ترمیمی بل کی ہم مخالفت کر تے ہیں اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرتے وقت کسی بھی اسٹک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ ترمیم بین لاقوامی، ملکی قوانین کے متصادم اور صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادف اور موجودہ حالات میں یہ نا قابل عمل ترامیمی رولز ہمیں کسی صورت قبو ل نہیں انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 1976ءاور ڈریپ ایکٹ 2012ءپر مکمل عمل در آمد کیا جائے اور ترمیم شدہ رولز کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز کے مالکان غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور بھی بند رکھیں گے، کمیسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کا ڈ ر گز آ ر ڈ نیس میں تر میم کے خلاف شٹر ڈا ﺅ ن ہڑ تا ل کمیسٹ ارکا ن نے حکومت کے خلا ف ریلی بھی نکا لی گئی جو کہ بلد یہ چو ک سے شر وع ہو کر مختلف با زا رو ں سے ہو تی ہو ئی ایم پی اے کے ڈ یر ہ پر اختتا م پذ یر ہو ئی ریلی کے شرکا ءسے خطا ب کر تے ہو ئے ڈ ر گ کمیسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چو ہد ر ی محمد جا و ید ،جنر ل سیکر ٹر ی با با محمد یو نس ،ہو میو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈا کٹر نفیس احمد قا د ری اور قبولہ کے صدر ڈا کٹر زا ہد رشید گجر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ نئے ڈ ر گ رو لز 2017نا منظو ر اور یہ بنیا د ی انسا نی حقوق کی خلاف ور ز ی ہے۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن، ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن اورپنسار سٹور ایسوسی ایشن نے ڈرگ ایکٹ 1976 میں ظالمانہ ترامیم کے خلاف چیچہ وطنی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا ۔جس میں کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اشرف چشتی، جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری، ہومیو پیتھک سٹور اینڈ کلینکس کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اصغر،پنسار سٹور ایسوسی ایشن کے صدر حافظ حبیب اللہ چیمہ، جنرل سیکرٹری عبدالشکور،پرنسپل ہومیو پیتھ کالج ڈاکٹر ذوالفقار انور، حکیم سعید احمد،ڈاکٹر کفیل احمد، ڈاکٹر جاوید اسلم، محمد اعجاز مقصودی، محمد عابد چشتی،ڈاکٹر محمود احمد،شازیل رشید مغل، چوہدری کاشف رفیق، چوہدری محمد آصف اور سرپرست حاجی محمد سلیم سمیت 50 سے زائد میڈیکل سٹور مالکان نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر حاجی محمد اشرف چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرتے وقت کسی بھی سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ ترمیم ملکی قوانین کے متصادم اور صوبایت کو فروغ دینے کے مترادف ہے،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملک وال نے ڈرگ ایکٹ 1976میں ترمیم کے خلاف تحصیل بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتا ل کی دکانوں کی تالہ بندی کر کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ1976میں کی جانے والی تبدیلی کے خلاف تحصیل ملک وال کے سینکڑوں میڈیکل سٹور، ہومیو پیتھک سٹوروں اور فارمیسی سٹور بند کر کے دکانوں کی تالہ بندی کی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملک وال کے صدر حاجی خالد نے کی شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی جانب سے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل کرنے کے خلاف نعرے درج تھے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خالد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے زاتی مفادات کی خاطر جعلی ادویات کا واویلا کر رہے ہیں کیونکہ وہ پاکستان کی میڈیکل انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے پے درپے ہیں اور خود ترقی اور انڈیا کی کمپنیوں سے بھاری کمشنیں وصول کر کے ان سے ادویات کے معاہدے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے معاشی قتل کے لیے لاگوکیا گیا ڈرگ ایکٹ2017کا اطلاق ختم نہیں کیا جاتا اور ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پورے پنجاب میں اسی طرح شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری رہے گی۔ حکومت کے ترمےمی اےکٹ پر ماموں کانجن مےں بھی تما م مےڈےکل سٹوراور مطب نے بھی مکمل شٹر ڈاﺅں ہڑتال کی جس کی وجہ سے مرےض ادوےات کی تلاش مےں مارے مارے پھرتے رہے دوسری جانب شہرےوں حلقوں نے حکومتی اقدا م کو سراہا کہ غےر معےاری ادوےات کی فروخت اوران کوالےفائےڈ ڈاکٹر ےعنی نےم حکےم خطرہ جا ن جسے افراد کےخلا ف کھےرہ تنگ ہونا چائےے بلکہ ہوتا ےہ ہے کہ ڈرگ انسپکٹر حضرات پورے ملک مےں مےڈےکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں سے منتھلےا ں وصول کر کے لوگوں کی قےمتی جانوں سے کھےل رہے ہےں لوٹ مار کا ےہ بازار بند ہونا چائےے اےکٹ تو بہت سارے بنانے جاتے ہےں مگر ان پر عمل درآمد نہےں کےا جاتا ،سیالکوٹ مریض دواﺅں کے لئے دربدر بھٹک رہے ہیں او رپنجاب حکومت اور دواساز کمپنیاں اپنی اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بنیادی حقوق کی پامالی پر وفاقی حکومت فوری نوٹس لے کر ایکشن کرنے ، پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا سب سے بڑانقصان مریضوں کو ہورہا ہے جن کو وقت پر ادویات میسر نہیں ہو رہی ہیں ۔یہ بات بنیادی حقوق کمیشن پاکستان پنجاب کے کنوئینر ملک حسن رزاق نے اپنے ایک بیان میںکہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی گیس کی بندش کے بعد اب ادوایات کی بندش سے حکومت پنجاب عوام کو کونسا نیاءتحفہ دینا چاہتی ہے۔دواساز کمپنیوں اور حکومت کو معاملات آپس میں حل کرنے چاہیے۔مریضوں کی زندگیوں سے کھیل کراپنی جیبیں بھرنے والے انسانیت کے لائق نہیں ہیں۔حکومت کو بلیک میل کرنے کے لئے دواساز کمپنیوں کو میڈیکل سٹورز کو شٹرڈﺅن ہڑتال کروانا کسی طور بھی قابل تحسین عمل نہیں ہے۔ اگر اس ہڑتال سے خدانخواستہ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان ہواتو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، جیسے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتالوں کے دوران مریضوں کی ہلاکت حکومت ڈاکٹرز پر جبکہ ڈاکٹر حکومت پر ڈالتے رہے ہیں ۔ بنیادی حقوق کمیشن پنجاب کے کنوےنئر ملک حسن رزاق نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان خود اس معاملے کا نوٹس لیں ۔ پنجاب اسمبلی نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کرکے پولیس کو انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی فروخت میں بدعنوانی و بے ضابطگی کے مرتکب ڈرگ سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا جو اختیار تفویض کیا ہے اسکے خلاف حجرہ شاہ مقیم میں میڈیکل سٹورز کی تالہ بندی ہڑتال کرکے میڈیکل سٹورز مالکان سڑکوں پر آگئے اور پلے کارڈ اٹھاکر احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت صدر ڈگرسٹ ایسویسی ایشن حجرہ شاہ مقیم محمد شریف ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم اور چیئرمین ناصر محمود نے کی ، حجرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے عہدیداران نے موقف اختیار کیا کہ پولیس ایک نان ٹیکنیکل سٹاف پہلے ہی تمام متعلقہ قوانین بارے بااختیار ہے ایسی کارروائی کا اختیار صرف محکمہ صحت کو ہی ہونا چاہئے،فارما سوٹیکل مینو فیکچررز کا پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے ڈرگ ایکٹ 1976 کے ترمیمی بل کے خلا ففارما سوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان خاں،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاںخالدحسین،ملک لیاقت علی،میاںمحمدکاشف،میاںزاہدحسین،حاجی رفیق ملک،حاجی محمداقبال، میاںعبدالستارمجاہد،میاںمحمدعامراوردیگربھی شریک تھے۔شرکاءمظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرراناعدنان خاںنے کہاکہ حکومتی بے حسی کے نتائج غریب مریضوںکوبھگتناپڑرہے ہیں،میڈیکل سٹوروںکی بندش کے باعث جان بچانے والی ادویات نہ ملنے سے ہونے والی اموات کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی جس کے تمام مقدمات شہبازشریف کےخلافدرج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کرتے وقت کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ ترامیم ملکی قوانین کے متصادم اور صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادفہے اور موجودہ حالات میں یہ ناقابل عمل ترامیم کسی صورت قبول نہیں۔راناعدنان کاکہنا تھا کہ فیڈرل ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور ترمیم شدہ ایکٹ کو فی الفور واپس لیا جائے، پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کےخلافشعبہ میڈیسن سے وابستہ تمام تنظیموں نے غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھے جانے کی دھکمی،مریضوں و لواحقین کو درپیش مسائل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہے تفصیل کے مطابق کمیسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن فیصل آباد، ہومیو پیتھک ڈاکٹر فارما سیوٹیکل اینڈ کمیسٹ ایسوسی ایشن(HPCA) ،پاکستان طبی فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن، نیوٹرا سیوٹیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن سمیت شعبہ ادویات سے تعلق رکھنے والی تمام نمائندہ تنظیموں نے فیصل آباد میں تاریخ ہڑتال کرتے ہوئے ریلی نکالی جو چنیوٹ بازار سے شروع ہو کر گول بازارکچہری بازار سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ایچ پی سی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں اور دھمکیوں کے خوفسے کسی صورت بھی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے لہٰذا حکومت فوری طور پر ڈرگ ایکٹ میں ناجائز ترامیم واپس لے وگرنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، ڈاکٹر فرحان اکرم، ڈاکٹر عتیق اعوان، ڈاکٹر یاسین گجر، محمد سرور، طاہر شاہ، میاں نقاش سمیت دیگر نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری رہے گی،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی اپیل پر فورٹ عباس کے میڈیکل سٹور ،ہیومیو کلینک اور حکماءکی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ۔ صدر میڈیکل ایسوسی ایشن کی قیادت میں احتجاجی رےلی اور کےمپ ۔ احتجاجی ریلی پریس کلب فورٹ عباس سے شروع ہوکر کمیٹی چوک ، فوارہ چوک اور ہسپتال چوک سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ صدر مےڈےکل اےسوسی اےشن حاجی محمد اقبال کی پریس کلب فورٹ عباس میں پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح فورٹ عباس کے بھی میڈیکل سٹورز ، ہومیوپیتھک کلینک اور حکماءنے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی اپیل پر فورٹ عباس میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی ، صدر میڈیکل ایسوسی ایشن کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جو پریس کلب فورٹ عباس (رجسٹرڈ) سے شروع ہوکر کمیٹی چوک ، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی ہسپتال چوک ، کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور کمیٹی چوک پر ہی احتجاجی دھرنا دیا گیا بعد ازاں صدر میڈیکل ایسوسی ایشن حاجی محمد اقبال ، عبدالرزاق چیف میڈیکل سٹور، محمد امین تحسین ، غلام مصطفی شبیر ، محمد افتخار چوہدری،محمد طارق اور محمد رفیق کنول نے پریس کلب فورٹ عباس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے 08-02-2017 کو1976ءکے ڈرگ ایکٹ کا جو ترمیمی بل پاس کیا ہے یہ موجود ہ حالات میں نا قابل عمل ہے اس میں کی گئی ترامیم قابل قبول نہیں ہیں یہ نئی ترامیم ملکی قوانین سے متصادم ہیں ،حکومت کی طرف سے کی گئی ترامیم W.H.O اور F.D.A کے خلاف اس سے بنیادی انسانی حقوق کی خلافورزی ہو گی فیڈرل ڈرگ ایکٹ 1976ءڈریپ ایکٹ 212 پر اس کی اساس کے مطابق عمل کیا جائے اور ان قاتل ترامیم کو فی الفور واپس لیا جائے ان ترامیم کے تحت کیمسٹ اینڈ ڈرگ اپنا جائز کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے ، میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی ، انجمن تاجران بار ایسوسی ایشن ، انجمن صحافیان ، لیبارٹریز ایسوسی ایشن اور پریس کلب کی طرفسے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے میڈیکل ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی کیا ہے، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چشتیاں کے صدر حاجی حمیداحمد صدیقی ، جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد ، سینئر نائب صدر شیخ محمد یونس اورچیئر مین ملک محمد عدیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ ڈرگ ایکٹ 2017لاکھوں کیمسٹ کا معاشی قتل ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گرووارہ چوک میں ہڑتالی کیمپ کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ظالمانہ اقدام پر اتر آئی ہے فارمیسی ، میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے شب خون مارا جا رہا ہے اور صوبائیت کو ہوا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ڈرگ ایکٹ کی واپسی تک ہڑتال مﺅ خر نہیں کریں گے ۔بیو رو کریسی کے ظالمانہ رویہ کے بعد حکومت پنجاب کی گڈ گورنس واضح ہو گئی ہے ۔لائسنس کا حصول نا ممکن بنا دیا گیا ہے ۔ڈرگ کنٹرولر، انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کے ذریعے میڈیکل سٹورز ، ہومیو پیتھک سٹورز اور فارمیسی مالکان کوخوو ہراس کیاجا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرز یونٹ سے جو آئیٹم تیار ہو مارکیٹ میں دینے سے قبل ٹیسٹ لے لیا جائے تو تمام پچیدگیاں ختم ہو جائیں گی ۔نئے ڈرگ ایکٹ کا نفاذ ملکی قوانین سے متصادم ہے اور صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادفہے صوبوں کے درمیان کاروبار اور ترسیلات کو متاثر کیا جا رہا ہے ڈرگ ایکٹ میں کی گئی ترامیم بین الاقوامی قوانین WHO اور FDA کےخلافہے اور یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ چونکہ سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی۔ تاجران (ن)لیگی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں ہیں ۔بعد ازاں ہڑتالی مظاہرین نے حکومت کےخلافاحتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلافسخت نعرے بازی کی اور شہر بھر میں تمام میڈیکل سٹور ز ، فارمیسی اور ہومیو پیتھک دکانداروں نے احتجاجا ً بند رکھے ۔ ملک بھر کی طرح بہاولنگرمیں بھی میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے حکومت پنجاب کی طرف سے لاگو کر دہ ڈرگ ایکٹ 2017ءکے خلاف بہاولنگر کے میڈیکل سٹورز ایسو سی ایشن کی جانب سے مکمل شٹر ڈاﺅن کیا گیا اور ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداران و اراکین کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کا بھی شدید احتجاج، مظاہرین نے حکومت کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے آویزاں تھے ، ہسپتالوں کے باہر و دیگر مریضوں اور شہریوں کو ادویات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی ڈرگ ایکٹ2017ءکےخلاف میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے میڈیکل سٹورز کے مالکان نے مکمل طور پر میڈیکل سٹوروز کو مکمل طور پر بند رکھا اور ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو رفیق شاہ چوک سے شروع ہوئی اور ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی جانب سے نافذ کر دہ ایکٹ کی مذمت اور اسکو فور ی طور پر واپس لیے جانے کے پر زور مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ ترامیم سے کاروبار ٹھپ ہو جائیگا جسکی سخت مذمت کر تے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں صرفچند لوگوں کو نوازنے کیلئے حکومت نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور اسی کو پنجاب بھر میں پھیلانے کیلئے ظالمانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain