تازہ تر ین

دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری, وزیراعظم کا اہم بیان

لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان) صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انتظامیہ کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یکسو ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو گا اور قوم متحد ہے، ہم یہ جنگ پاک سرزمین کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے لڑ رہے ہیں اور اس ناسور سے عوام کے تحفظ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے-وزیر اعلی نے دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین ، ایس ایس پی زاہد گوندل اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی نے شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین ، ایس ایس پی زاہد گوندل اور دیگرافرادکے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے امن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور کے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے بم دھماکے میں معصوم اور بیگناہ شہریوں کی شہادت پرگہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاکستان کے دشمن اور انسانیت کے قاتل کسی رو رعائت کے مستحق نہیں۔پاکستان مسلم لیگ کے صدور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے پنجاب اسمبلی کے باہر بم دھماکہ میں جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے لاہور دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پنجاب اسمبلی کے باہر دو ا ساز کمپنیوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج میں خوفناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آؒل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرنگ کراس پر ہونے والے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اہم او رحساس جگہ تک خود کش بمبار کا پہنچ جانا خود پنجاب حکومت کے دعوﺅں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد ان کا مورال ختم کرنا ہے عوام کو پیغام دینا ہے کہ یہ فورسز اپنی حفاظت نہیں کرسکتیں۔ عوام کی کیا حفاظت کرینگی۔ سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری لاہور میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیداروں اور رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے وہ فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچ کر زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے خون کے عطیات دیں۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس دھماکےمیں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ مولانا نے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراءجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری، ملک شاہد اسلم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے بم دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر نے کہا ہے دہشتگردوں نے سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مال روڈ لاہور پر خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قیمتی جانوںکے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ خودکش دھماکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ ناکامی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سعید غنی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی دہشت گرد آج بھی متحرک ہیں۔ ہم نے ضرب عضب میں ضرور کامیابی حاصل کی ہیں لیکن ابھی بھی بہت کام ہونا باقی ہے۔ اگر کسی وزیر سے کام نہیں ہوا رہا تو اسے نکال دیں کسی اور کو لگا دیں۔ کسی اپوزیشن والے کو وزیر ہی مقرر کر دیا جائے گا۔ ملک میں تو روزانہ کی بنیادوں پر دہشتگردی ہو رہی ہے۔ حکومت اگر اب بھی ایسے واقعات روکنے میں کامیاب نہ ہوئی تو دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ ہی حاصل کردہ تمام کامیابیاں ضائع ہو جائیں گی۔ حکومت کو ادارے مضبوط بنانے کی طرف توجہ دینا ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain