لاہور(خصوصی رپورٹ)مال روڈ پر جلسے اور مظاہرے کرنے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ لاہور پریس کلب کے سامنے بھی اب جلسے اور کسی قسم کے مظاہرے نہیں ہونگے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق اس پر سختی سے عمل کروایاجائیگا جبکہ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں نے کہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات کے نمائندوں سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ پریس کلب کے سامنے کسی بھی جلسے اورمظاہروں کی کوریج نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے عمل نہ کرایا تو پھر پریس کلب کی اس سڑک کو پریس کلب اور پریس کلب کے کونسل ممبروں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اس سڑک کو بند کرادیا جائیگا۔ پھر پولیس خود اس کا کوئی متبادل راستہ اختیار کرےگی۔





































