تازہ تر ین

”بران کائٹس کی ابتداءنزلہ زکام“ بیماری پر قابو پانے کیلئے ڈاکٹر نوشین عمران کی تازہ ترین تحقیق

پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے پہلے سانس کی نالی دوشاخوں میں تقسیم ہوتی ہے اور دونوں پھیپھڑوں کے اندر اس کی مزید شاخیں ہو جاتی ہیں جنہیں ”برانکائی“ کہا جاتا ہے۔ اس کا آخری سر ”ایلولائی“ ہے جہاں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تبادلہ ہوتا ہے۔ سانس کی نالی اور اس کی شاخوں کی تقسیم بالکل ایسے ہے جیسے آپ ایک درخت کو الٹا تصور کریں۔ پھیپھڑوں کے اندر موجود برانکائی کی سوزش اور انفیکشن ”برانکائٹس“ کہلاتی ہے۔ انفیکشن یا الرجی سے سوزش ہوتی ہے جس سے نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔ ہوا کا گزر مشکل ہو جاتا ہے، سانس لینے میںدشواری ہوتی ہے، ہوا تنگ نالیوں سے گزرتی ہے تو سانس کے ساتھ سیٹی جیسی آوازیں آتی ہیں۔ سوزش کی ہی وجہ سے سینے میں درد ہوتا ہے، سانس کی نالیوں میں بلغم اکٹھی ہو جاتی ہے جو نالیوں کو اور تنگ کرتی ہے۔
برانکائٹس اگر اچانک شروع ہو تو ”ایکیوٹ“ کہلاتا ہے۔ اس کی تمام وجہ وائرس یا بیکٹریا ہے، تمباکو سگریٹ کیمیکل کا کام کرنے والی یا الرجی کا شکار افراد کو کیمیکل کے باعث برانکائٹس ہو جاتا ہے۔ دیگر علامات کے ساتھ بخار اور پیلی اور سبز رنگت کی بلغم آتی ہے۔ نزلہ زکام سے ابتدا ہو کر گلہ خراب اور پھر ایک یا دو دن میں ہی برانکائٹس کی علامات شروع ہو جاتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ برانکائٹس صرف سردی میں ہی ہو کیونکہ اس کی وجہ صرف سردی کا وائرس نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی ہیں۔ برانکائٹس میں چونکہ گلہ خشک اور کھانسی نزلہ ، زکام ہوتا ہے اس لیے بار بار پانی پئیں، چائے کافی سوپ بھی مفید ہے۔یہ مرض زیادہ تر وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے اینٹی بائیوٹک دینے کی ضرورت نہیں لیکن چونکہ زیادہ تر افراد میں ایکسرے یا خون کا ٹیسٹ نہیں کروایا جاتا کہ اندازہ ہو سکے کہ وجہ وائرس بیکٹریا یا الرجی ہے تو احتیاطی طور پر بخار کم کرنے والی ادویات کے ساتھ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی الرجی دے دی جاتی ہے۔ اگر سانس میں خرابی زیادہ ہو تو انہیلر کے ذریعے سٹیرائیڈ دینے ضروری ہیں۔ اس سے سانس جلدی ٹھیک ہوتا ہے کیونکہ سٹیرائیڈ سوزش کو ختم کرتے ہیں۔ ”انہیلر“ یا ”نیبولائزر“ کے ذریعہ سٹیرائیڈ براہ راست پھیپھڑوں میں جاتے ہیں اور باقی جسم پر ان کا اثر نہیں ہوتا۔ سانس کی نالیوں کی تنگی دور کرنے کیلئے ”برانکو ڈائلیٹر“ کھانسی شربت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ گولیوں کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ کھانسی میں بلغم بہت ہو تو Cough Expectorant شربت لیا جا سکتا ہے۔یا بلغم کو توڑنے اور نرم کرنے کیلئے ”میکولیٹک“ شربت یا گولی لی جا سکتی ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain