اگر کسریٰ کا محل ہو تو یہ عدل و انصاف کے ظہور اور ملوکیت کی تجدید پر دلیل ہے۔ اسی طرح محل کا دیکھنا مال و اولاد اور عہدہ و منصب کی دلیل ہے اور اگر محل کچی اینٹوں سے بنا ہوا ہو تو یہ دیندار دیہاتی عورت پر دلیل ہے اور اگر چونے سے بنا ہوا ہو تو یہ محدود دنیا کی علامت ہے اگر پکی اینٹوںسے بنا ہوا ہو تو یہ مال حرام یا منافق عورت کی دلیل ہے۔