تازہ تر ین

فوجی عدالتوں میں توسیع, اپوزیشن نے اہم شرائط رکھ دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی، حکومت کل پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے حکومت سے عدالتی اصلاحات پر ٹھوس اقدامات کرنے کی شرط رکھی ہے،اس سلسلے میں حکومت کل پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماو¿ں کی کمیٹی میں اتفاق رائے کے بعد وزیر اعظم آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں منظوری دی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کو اس معاملے کی خود اونرشپ لے کر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا ہو گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain