اسلام آباد/کراچی(صباح نیوز)آصف علی زرداری کا سترہ فروری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری وطن واپسی پر فاٹا کے تمام فریقین سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ امریکا میں توسیع کردی۔جس کے بعد آصف علی زرداری نے جلد وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر کے سترہ فروری کو وطن واپس آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری وطن واپسی پر فاٹا کے تمام فریقین سے ملاقات کریں گے۔ بلاول زرداری کا سولہ فروری کے بجائے اب ستائیس فروری کو وطن واپسی کا امکان ہے۔
