اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) لال مسجد اسلام آباد کے سابق نائب خطیب مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس بھجواتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے مدعی مقدمہ صاحبزادہ ہارون الرشید غازی کی جانب سے پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے متعلق درخواست پر 22 فروری تک جواب طلب کر لیا۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو 22 فروری کو عدالت میں پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے متعلق جواب جمع کروانے کیلئے کہا گیا ہے۔
