لاہور(ویب ڈیسک)فکسنگ الزامات کی زد میں آنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جاری ڈیمانڈ نوٹس میں دونوں پلیئرز سے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سوالات کیے جس میں بکیز سے ملاقات کا وقت اور جگہ کے ساتھ سہولت کاروں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں سے بینک اکاو¿نٹس، ای میلز اور موبائل فونز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ پلیئرز سے مزید تفتیش جاری رہنے کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے ابھی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کی جانب سے جوابات ملنے کے بعد چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔ دونوں پلیئرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام پذیر ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد وہ دوبارہ این سی اے واپس چلے گئے۔