تازہ تر ین

لاہور میں کوئی ایک تھانیدار ایسا نہیں جو یہ کام کر سکے …. سپریم کورٹ نے پول کھول دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکیل کوئی جادوگر نہیں ہوتا۔ ملزم پولیس کی نالائقیوں سے بری ہوجاتے ہیں اور جج کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ قانون سے باہر نہیں جاسکتے۔ جسٹس منظور اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم فرخ جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی‘ ملزم کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ خوشاب پولیس نے سجاد کو قتل کرنے کے الزامات کے تحت درج مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا جبکہ پہلی تفتیش میں ملزم کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔ قتل کے مقدمہ کی مبہم تفتیش کرنے پر آر پی او سرگودھا ذوالفقار اور ڈی پی او خوشاب عدالتی حکم پر پیش ہوئے اور بتایا کہ تفتیش میں واضح لکھا گیا ہے کہ ملزم قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا‘ تاہم ملزم نے مقدمہ کی تین بار ہونے والی تفتیش میں اپنا بیان بدلا ہے۔ عدالت نے آر پی او سرگودھا کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے تفتیشی افسروں کو تفتیش کے بنیادی اصول سکھائیں کہ تفتیش کو قانون میں کیسے لانا ہے۔ عدالت نے کہا کہ لاہور میں ایک بھی ایس ایچ او ایسا نہیں جو خود ضمنیاں لکھتا ہو۔ تمام ایس ایچ اوز نے ریٹائرڈ تھانیدار رکھے ہوئے ہیں جو ضمنیاں تحریر کرتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain