تازہ تر ین

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ماہرہ خان نے معاوضہ بڑھا دیا

لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ” رئیس “ میں کام کرنے کے بعد اپنے معاوضے میں بے پناہ اضافہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سٹار شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم ” رئیس “ میں اداکاری کی تھی اور فلم کی شاندار کامیابی کے بعد انہوں نے پاکستان میں بننے والی ڈرامہ سیریل اور فلموں میں منہ مانگا معاوضہ طلب کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث متعدد فلمسازوں نے ماہرہ خان کی جگہ دوسری اداکاراﺅں کو کاسٹ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے ایک فلم پروڈیوسر سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے طلب کیا تھا تاہم پروڈیوسر نے پچیس لاکھ کی آفر کی مگر ماہرہ خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved