تازہ تر ین

خواب میں فرمانبردار باز دیکھنا کیسا …. دیککھئے خبر

خواب میں اگر باز مطیع اور فرمانبردار ہو تو ایسے بادشاہ پر دلیل ہے جس کا وہ خادموں کے ساتھ رفیق بنے گا، اس لیے کہ باز کو دوسرے پرندوں پر قدرت و طاقت حاصل ہوتی ہے، اگر خواب میںدیکھے کہ وہ بازوں کو بلاتا ہے تو وہ عرب کا منتخب کردہ تباہ کن لشکر حاصل کرے گا۔ باز پرندہ عزت و مرتبہ والا آدمی ہے اور جو خواب میں باز کو پکڑے تو اسے فرزند (بیٹا) عطا ہوگا، اگر اہل حکومت میں سے ہوتو بادشاہ بنے گا، اگر اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر اڑ گیا ہے اور اس کی ٹانگ رہ گئی ہے تو اس کی بادشاہت ختم ہوگی اور اس کا تذکرہ رہ جائے گا، اور اگر اس کے ہاتھ میں اس کی کوئی چیز پر وغیرہ رہ گیا ہو تو بادشاہت کا کچھ حصہ اس کے پاس رہ جائے گا اور باز کا ذبح کرنا بادشاہوں کی موت کی علامت ہے۔ اور باز کا گوشت کھانا بادشاہ کی جانب سے مال حاصل ہونے کی نشانی ہے۔ اور جو شخص اپنے ہاتھ میں باز دیکھے اور وہ کوئی شہزادہ ہو تو بادشاہ بنے گا، اور اگر عام بازاری ہو تو سرداری پائے گا۔ اور لوگوں میں معزز ہوگا، اگر گھر میں باز کو قتل کیا ہے تو کسی چور، ڈاکو اور لٹیرے پر غلبہ حاصل کرے گا، اگر دیکھے کہ چند باز ایک محلہ میں اترے ہیں تو ان کی تعداد کے مطابق وہاں چور ڈاکو آئیں گے، اگر دیکھے کہ ایک باز اس کے مقعد سے نکلا ہے تو ایسا آدمی کا رفیق بنے گا جو حرام کھاتا ہے یا ایسے آدمی کو اپنے گھر میں جگہ دے گا۔ خواب میں باز کا دیکھنا کبھی چوروں اور راہزنوں اور ڈاکوﺅں کی دلیل ہوتا ہے اور کبھی عزت و سلطنت، دشمنوں پر غلبہ اور مرادوں کے پانے، اولاد و ازواج غلام اور باندیوں اور نفیس (عمدہ) اموال اور صحت کی علامت ہوتا ہے۔ نیز باز کا دیکھنا پریشانیوں کے دور ہونے، آنکھوں کے درست ہونے اور سفروں کے زیادہ ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کا دیکھنا موت کے آنے، قید ہونے، ہتھکڑی لگنے اور کھانے پینے کی اشیاءمیں کمی ہونے کی نشانی ہوتا ہے اور جو دیکھے کہ باز اس کے پاس سے چلا گیا ہے تو اس کی سلطنت اس کے پاس سے چلی جائے گی، اگر باز کی کوئی چیز پر یا رسی وغیرہ اس کے ہاتھ میں رہ گئی ہے تو جس قدر باز کی چیز اس کے پاس رہی ہے اسی قدر اس کے پاس مال و دولت رہ جائے گی۔ اور جو دیکھے کہ اس نے شکار کے لیے باز خریدا ہے تو وہ کسی کام پر مقرر ہوگا اور اس کے لیے کچھ کام کرنے والوں کو بھیجے گا وہ اس کے مال کو ترقی دیں گے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ بازکا مرنا ظالموں کی ہلاکت کی دلیل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain