ماسکو(ویب ڈیسک)یلفی کا شوق تو بلا شبہ پاگل پن کی حد تک بعض لوگوں کے سر پر سوار رہتا ہے۔ اسے پورا کرتے کرتے بعض اوقات لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیلفی کے جنون نے روسی ماڈل کو ایک انتہائی خطرناک مہم جوئی پر مجبور کر دیا۔ فیشن ماڈل ویکی ایڈنٹکوا نے سیلفی کی مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز حال ہی میں انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں۔ اس نے یہ تصاویر دبئی کے علاقے مرینا کے فلک بوش کیان‘ٹاور کی چھت سے لٹک کر تیار کیں۔ جس انداز میں اس نے یہ تصاویر بنوائی ہیں وہ اس کی زندگی بھی لے سکتا تھا۔ معمولی سی لغزش اسے 300 میٹر بلندی سے نیچے گرنے کا موجب بن سکتی تھیں۔ویکی نے اپنے ایک سہولت کار کے ذریعے ٹاور کی بلند ترین سطح پر اس کے ایک طرف لٹک کر سیفلیاں بنائیں۔ اس کے پس منظر میں مرینا کا پوش علاقہ صاف دکھائی دیتا ہے۔ مگر حیرت یہ ہے کہ اس نے یہ سب کچھ متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر کیا۔ وہ اپنے سہلوت کار کے ساتھ ٹاور کی حفاظتی باڑ سے باہر نکلی اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سہولت کار کے ہاتھ کے ساتھ لٹک کر پروپیگنڈہ تصاویر اور ویڈیوز تیار کرائیں۔