تازہ تر ین

لاہور، پشاور دھماکوں میں ملوث عناصر بارے وزیرداخلہ کا بڑا بیان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں سول و فوجی قیادت نے متفقہ اور مضبوط عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوموں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غیر ممالک میں ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر قائم کر لئے ہیں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اکثر بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔ دہشت گردوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جبکہ غیر ملکی طاقتیں اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain