تازہ تر ین

سانحہ مال روڈ ، خودکش بمبار کے سہولت کار بارے انکشافات نے ہلچل مچادی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سانحہ چیئرنگ کراس میں خودکش حملہ آور کے سہولت کار انوار الحق نے بھگت پورہ میں احمد جان نامی شخص سے 4 ماہ قبل کرائے پر مکان لیا تھا پولیس کی جانب سے گھر کوسیل کرتے ہوئے مالک مکان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ سہولت کار کے دیگر رشتے داروں کو بھی لنڈا بازار سے تحویل میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے شہر میں گذشتہ کئی سالوں سے مقیم افغانیوں کی از سر نو جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ شناختی کوائف نہ ہونے اور غیر قانونی طور پر مقیم کئی افغانیوں کو گذشتہ 4 روز سے جاری سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ سہولت کار اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ میںکرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور خود کش بمبار نے بھی افغانستان سے آنے کے بعد اس گھر میں کچھ روز قیام کیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حساس اداروں کی طرف سے گرفتار مبینہ سہولت کار انوار الحق کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی تحصیل ماموند کا رہائشی انوار الحق تین ماہ قبل شاد باغ کے علاقہ بھگت میں آکر رہائش پذیر ہو ااور اس نے یہاں پر دس ہزار روپے ماہانہ کرائے پر گھر لیا جس میں اس کی بیوی اور چار بجے بھی اس کے ہمراہ رہتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گھر میں موجود سامان سے ایسا لگتا ہے کہ مبینہ سہولت کا راس رہائشگاہ میں زیادہ دیر تک قیام کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرنگ کراس چوک میں دھماکہ کرنے والا خود کش بمبار بھی افغانستان سے آنے کے بعد کچھ روز یہاں رہائش پذیر رہا ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے مبینہ سہولت کار کی رہائشگاہ کی تلاشی کے دوران دو خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ا س نے لاہو رمیں مزید دہشتگردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا ۔ حساس اداروں نے مالک مکان احمد جان کو بھی حراست میں لے کر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain