تازہ تر ین

جانتے ہیں سہولت کار کون ؟

کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ سندھ میں کچھ خاص مدارس ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں اور ان مدارس کے خلاف کارروائی کر کے اپنے بچوں کو غلط راہ پر چلنے سے بچانا ہو گا، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی حکمت عملی مزید بہتر کرنا ہوگی،آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو کراچی میںاسمارٹ سٹی منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں8میگاپکسلزکیمرے لگائے جائیں،اسٹینٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم بنائے جائیں۔ پیر کووزیراعلیٰ ہاو¿س میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی زیر صدارت ملک بالخصوص صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے علاوہ چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ،وزیرصحت نے شرکت کی، سابق معاون خصوصی مذہبی امورقیوم سومروبھی اجلاس میں موجودتھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدارس پر نظر رکھنے کے لئے حکومت سندھ نے 94 مدارس کی فہرست وفاق کو بھیجی تھی لیکن وقاق کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد تک پہنچنے کے لئے مجرموں کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیا اور اس حوالے سے پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ادارہ بھی بنایا۔ سندھ کے لوگ بہت پر امن ہیں اس لئے دہشت گردوں کو یہاں سے کوئی خود کش بمبار نہیں لیکن ہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے حلق تک پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم دین کی خدمت کرنے والے مدارس کے خلاف نہیں، ہمارے آباو¿ اجداد نے بھی مدرسہ بنایا تھا جس میں قائداعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما نے بھی تعلیم حاصل کی لیکن سندھ میں کچھ خاص مدارس ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں، ان مدارس کے خلاف کارروائی کر کے اپنے بچوں کو غلط راہ پر چلنے سے بچانا ہو گا۔آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ہماری سرحد سے دہشت گرد داخل ہوتے ہیں اور یہ بھی پتا ہے کہ سندھ کے کس شہر میں کون سے سہولت کارموجود ہیں، دہشت گردوں کے گرد شکنجہ کسنے کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کرنے کے ساتھ مو¿ثرحکمت عملی بنانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم کسی صورت ملک کو کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ سابق صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وفاق سے رابطہ کر کے جلد سے جلد صوبے سے افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو نکالا جائے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 700 مزارات ہیں جن میں سے بیشتر مزارات کی 4 دیواری تک نہیں اور کچھ کی دیواریں بہت چھوٹی ہیں جب کہ متعدد مزارات کے ارد گرد تجاوزات قائم ہیں، اس کے علاوہ متعدد مزارات پر واچ ٹاور اور لیڈی سرچرز بھی تعینات نہیں ہیں۔ آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو کراچی میںسمارٹ سٹی منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہا شہر میں 8 میگا پکسلزکیمرے لگائے جائےں، اسٹینٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم بنائے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain