باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دین اسلام معجزات سے بھرا پڑا ہے اور ایسا ہی ایک معجزہ آذربائیجان میں دیکھنے کو ملا جس کی رپورٹنگ کرنا امریکی میڈیا نے بھی ضروری سمجھا اور وہ بھی اس معجزے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی اینکرز’ناقابل یقین ، ناقابل یقین‘ کی گردان کرتی چلی گئی۔ آذربائیجان کے لڈر ٹی وی اور سی این این کے مطابق آذربائیجان میں پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈارووگزشتہ 15سالوں سے پھول پال رہے ہیں اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک پوداایسا بھی ہے جس پر کھلنے والے پیلے رنگ کے پھول کو اذان پھول یاعرب دنیا میں ’وردة الاذان‘ کانام دیاگیا کیونکہ یہ منفرد پھول بھی ہراذان کے وقت کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتاہے اورروزانہ پانچوں وقت اس پودے پر لگنے والے تمام ہی پھول کھلتے ہیں ،مساجدسے اذان کی آواز کیساتھ ہی پھول بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔